ETV Bharat / city

Demand of Students to Continue the Course: یوکرین سے واپس آئے طلبہ کا بھارتی حکومت سے پڑھائی مکمل کرانے کا مطالبہ - یوکرین اور روس کے درمیان جنگ

ہندوستان کے نوجوان بڑی تعداد میں یوکرین کے میڈیکل کالجوں سے ایم بی بی ایس کی تعلیم لے رہے تھے لیکن فروری۔ مارچ میں یوکرین اور روس کے درمیان جنگ چھڑ گئی، جس کی وجہ سے بریلی کے تقریباً دو درجن طلباء کو بڑی جدوجہد کے بعد یوکرین سے واپس وطن لوٹنا پڑا۔

ukraine returning students demand to make their course continue
یوکرین سے واپس آئے طلبہ کا بھارتی حکومت سے پڑھائی مکمل کرانے کا مطالبہ
author img

By

Published : Apr 5, 2022, 7:02 AM IST

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے، جس کی وجہ سے یوکرین میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے والے بریلی کے طلبہ کافی پریشان ہیں۔ اس جنگ کی وجہ سے اُن کی تعلیم مکمل نہیں ہو سکی ہے اور ابھی حالات سازگار ہونے کے آثار بھی نظر نہیں آ رہے ہیں۔ یہ تمام طلباء اپنی جانب سے کوئی مثبت کوشش کرنے میں قاصر ہیں۔ لہزا، ان تمام طلباء نے بریلی میں سٹی مجسٹریٹ سے ملاقات کرکے اپنی تکلیف اور اپنا درد بیان کیا ہے۔ ان طلباء نے کہا ہے کہ اُن کی نامکمل میڈیکل کی تعلیم ہندوستان کے کسی میڈیکل کالج سے مکمل کرائی جائے۔ اس کے ساتھ تمام طلباء نے ایک میمورنڈم بھی سٹی مجسٹریٹ کے سپرد کیا۔

ویڈیو

ہندوستان کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد یوکرین کے میڈیکل کالجوں سے ایم بی بی ایس کی تعلیم لے رہی تھی لیکن فروری اور مارچ میں یوکرین اور روس کے درمیان جنگ شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے بریلی کے تقریباً دو درجن طلباء بھی یوکرین میں پھنس گئے۔ بمباری سے بچنے کے لیے انہوں نے بنکروں میں بھوکے پیاسے رہکر پناہ لی۔ بہت تکلیف اُٹھانے کے بعد وہ گھر واپس آئے لیکن گھر آنے کے بعد میڈیکل کی پڑھائی چھوٹ جانے پر فکرمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Russia-Ukraine crisis: جنگ کے دوران یوکرین کے دو میڈیکل یونیورسیٹیز میں آن لائن کلاسز جاری

طلباء کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ مسلسل جاری ہے، جس کی وجہ سے ایم بی بی ایس کی پڑھائی درمیان میں نامکمل رہ گئی ہے۔ اس میں کئی طلبہ فرسٹ ایئر، سیکنڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے ہیں جبکہ کچھ طلباء کے فائنل ایئر کے امتحانات باقی تھے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ ہماری ایم بی بی ایس کی پڑھائی ہندوستان کے میڈیکل کالجوں میں مکمل کروائی جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سے ہم ایم بی بی ایس مکمل کر سکیں گے۔ مسئلہ حل نہ ہوا تو مستقبل تباہ ہو جائے گا۔ سٹی مجسٹریٹ نے یوکرین میں زیر تعلیم طالب علم کو مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس دوران طلباء ڈاکٹر تفضل، ڈاکٹر جاوید حسین، ڈاکٹر آصف، ڈاکٹر ثناء خان وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.