بریلی میں رام لیلا میں رام کا کردار ادا کرنے والے دانش خان کو کردار ادا نہ کرنے کی دھمکی دینے والے نوجوان خالد عرف ثاقب کے خلاف تھانہ بارہ دری میں مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ اے ڈی جی زون کے احکامات کے بعد درج کیا گیا ہے۔ الزام یہ بھی ہے کہ خالد نے دانش کے گھر میں داخل ہوکر چاقو سے حملہ کرنے کے بھی کوشش کی تھی۔ اس معاملہ میں اس سے قبل ایس ایس پی سے شکایت کی گئی تھی۔
دانش کے مطابق وہ اس سال بھی کووڈ کے بعد منعقد ہونے والی رام لیلا میں رام کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔ خالد مسلسل اس کی مخالفت کر رہا ہے۔ دانش کا کہنا ہے کہ خالد نہ صرف خود دھمکی دے رہا ہے، بلکہ وہ مقامی لوگوں میں بھی میرے خلاف ماحول بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: درسگاہ دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کا اجلاس اختتام پذیر
بستی: سڑک حادثہ میں 12 افراد زخمی، دو کی حالت نازک
دانش نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو رات میں تقریباً ساڑھے دس بجے خالد اُن کے گھر میں داخل ہو گیا اور رام لیلا میں رام کا کردار ادا نہ کرنے کی دھمکی دی۔ جب اُنہوں نے اس کی مخالفت کی تو خالد نے چاقو سے حملہ کر دیا۔ متاثرہ دانش کے مطابق اُس نے پولیس کے کئی اعلیٰ افسران سے اس معاملے کی شکایت کی تھی۔ جس میں پولیس نے آپسی تنازعہ بتایا اور رام لیلا میں رام کا کردار ہونے کے وجہ سے دھمکی دیئے جانے سے انکار کر دیا۔
دانش کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے۔ اب دانش کی تحریر پر اے ڈی جی زون اویناش چندرا کے احکامات کے بعد تھانہ بارہ دری میں ملزم خالد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہندو سینا نے اکبر روڈ کی پٹی پر راجہ ہیمو وکرمادتیہ مارگ کا پوسٹر چسپاں کیا
مہاراشٹر میں عبادت گاہوں کو آج سے کھول دیا گیا
دراصل دانش نے ایس ایس پی روہیٹ سنگھ سجوان سے گزشتہ ماہ 27 ستمبر کو تحریری شکایت کی تھی۔ ایس ایس پی نی معاملے کی تحقیقات کرائی تو پولیس نے رپورٹ دی کہ رام لیلا میں رام کا کردار ادا کرنے کی مخالفت کا کوئی معاملہ نہیں ہے، بلکہ آپسی تنازعے کو دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دانش اس تحقیقات سے مطمئن نہیں ہوئے تو اُنہوں نے اس کی شکایت اے ڈی جی زون سے کی۔ فی الحال دانش کی تحریر پر خالد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔