ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں ایک بیٹی نے اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے طالبات کو وظیفہ تقسیم کیا مزید اپنی والدہ کے نام سے ایک ٹرسٹ بھی قائم کیا ہے۔ اس ٹرسٹ کے زیر اہتمام آئندہ تقریبات میں طالبات کے مستقبل کے منصوبوں کو عملی طور پر مکمل کرنے میں بھی مدد کی جائےگی۔
بریلی میں شہر کے اسلامیہ گرلز انٹر کالج میں سائرہ قریشی نام کی خاتون جو پرنسپل رہی تھیں۔ اُن کے رٹائرمنٹ کے بعد بھی لوگ اُن کے کام اور تعلیمی حلقے میں اُن کے تعاون کو فراموش نہیں کر سکتے۔
شہر میں اُن کی کئ طالبات، معزز شہریوں اور خاص طور پر اُنکی بیٹی سائرہ قریشی کے نام سے منصوب ”سائرہ قریشی میموریل ویلفیئر ٹرسٹ“ قائم کیا ہے ٹرسٹ کے ممبران نے سائرہ کے اُسی اسلامیہ گرلز انٹر کالج میں ٹرسٹ کی جانب سے پہلی تقریب کا انعقاد کیا، جہاں وہ پرنسپل تھی۔
تقریب میں مقررین نے آنجہانی سائرہ قریشی کے حیات اور تعلیمی حلقہ میں اُن کے تعاون پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ لوگوں کو تعلیمی تعاون کے سلسلہ میں سائرہ قریشی کی زندگی سے عبرت حاصل کرنی چاہیئے۔ موجودہ پرنسپل چمن جہاں نے کہا کہ سائرہ صاحبہ نے اپنے دور میں کئی طالبات کی فیس اپنی جیب سے ادا کی اور دیگر اخراجات بھی برداشت کرتی تھیِں۔
مزید پڑھیں: 'ہمارا مقصد خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے'
اُن کا مقصد تھا کہ فیس کی وجہ سے کسی لڑکی کی تعلیم میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیئے۔ وظیفہ تقسیم کرنے کا عمل اُنہوں نے ہی شروع کیا تھا۔ آج اُن کی یاد میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹرسٹ کے ممبران نے بھی اسلامیہ گرلز انٹر کالج کی ایک درجن طالبات کو وظیفہ تقسیم کیا ۔ آئندہ ماہ میں طالبات کے لیئے ”کریر کونسلنگ“ پروگرام کا بھی اہتمام کیا جائےگا۔