ETV Bharat / city

بریلی: مقتول پردھان کی اہلیہ بھاری ووٹوں سے کامیاب - اسحاق رضوی کو گولیاں مارکر قتل کر دیا گیا

سب سے اہم بات یہ ہے کہ مقتول پردھان حافظ اسحاق رضوی کے قتل کے الزام میں جیل بھیجے گئے موہر سنگھ کی اہلیہ ریشم کماری پٹیل کو امیدوار کے طور پر محض 13 ووٹ ملے۔

sakeena got victory
سکینا نے جیت درج کی
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 10:55 PM IST

بریلی میں لوگوں نے ایک بار پھر فرقہ وارانہ فضا کا جواب مذہبی اتحاد سے دیا ہے۔ یہاں لوگوں نے مقتول پردھان کی اہلیہ کو بھاری ووٹوں سے فاتح بناکر ثابت کر دیا ہے کہ تشدد اور فرقہ واریت کا جوش عارضی ہوتا ہے. باہمی بھائی چارہ مستقل ہوتا ہے۔ ضلع میں فرقہ وارنہ تناؤ میں جس پردھان کو قتل کیا گیا تھا، آج اُسی گاؤں کی ہندو اکثریت امن پسند عوام نے مقتول پردھان کی اہلیہ کو بھاری ووٹوں سے فاتح بنایا ہے۔

سکینا نے جیت درج کی

بریلی ضلع کے 'کیارا' بلاک کے گاؤں 'لکھورا پرگواں' میں گزشتہ 20 مئی کو نومنتخب پردھان حافظ محمد اسحاق رضوی کو گولیاں مارکر قتل کر دیا گیا تھا۔ اُنہوں نے دو مئی کو سابق پردھان موہر سنگھ کو صرف 52 ووٹوں سے شکست دی تھی اور گاؤں میں کوئی مسلم تیس برس بعد پردھان منتخب ہوا تھا۔ موہر سنگھ کو یہ شکست برداشت نہیں ہوئی اور اُس نے سُپاری کِلرس کے ذریعے پردھان منتخب ہونے کے محض 18 دن بعد یعنی 20 مئی کو پردھان حافظ محمد اسحاق رضوی کا قتل کرا دیا۔ وہ اپنی اہلیہ سکینہ کی دوا لیکر شہر سے واپس گاؤں لوٹ رہے تھے۔ گھر کے راستہ میں قتل کی اس واردات میں اہلیہ سکینہ بھی زخمی ہو گئیں تھیں اور وہ پورے واقعہ کی چشمدید گواہ بھی بنی۔ بہرحال پولس نے سکینہ کی تحریر کی بنیاد پر مہر سنگھ سمیت کل آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ یہ سبھی آٹھ ملزمان ابھی جیل میں ہیں۔

پردھان حافظ محمد اسحاق رضوی کے قتل کی وجہ سے سیٹ خالی ہو گئی تو ضلع انتظامیہ نے 'مِڈ ٹرم پول' کرانے کے لیئے ووٹنگ کی تاریخ 12 جون طے کر دی۔ مقتول پردھان کی اہلیہ سکینہ نے امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ داخل کر دیا۔ ووٹنگ کی تاریخ یعنی 12 جون کو گاؤں لکھورا پرگواں میں 1410 ووٹ ڈالے گئے۔ آج ووٹوں کی گنتی کی گئی تو مقتول پردھان حافظ اسحاق رضوی کی اہلیہ سکینہ بی نے اپنے مدمقابل امید وار کو 562 ووٹوں سے زبردست شکست دی۔ سکینہ بی کو کل 884 ووٹ ملے، جبکہ اُن کے مدمقابل امیدوار امرناتھ کو 322 ووٹ ملے۔

یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ: خدمت خلق کا جذبہ تاکہ کوئی بھوکا نہ رہے

سب سے اہم بات یہ ہے کہ مقتول پردھان حافظ اسحاق رضوی کے قتل کے الزام میں جیل بھیجے گئے موہر سنگھ کی اہلیہ ریشم کماری پٹیل کو امیدوار کے طور پر محض 13 ووٹ ملے۔

بہرحال مقتول پردھان حافظ اسحاق رضوی کی اہلیہ سکینہ بی ان دنوں عدّت میں ہیں اور اُنہوں نے اپنے چناوی تشہیر میں اپنے فوٹو کا استعمال نہیں کیا، بلکہ اپنے چناؤ نشان 'کیرم بورڈ' کے ساتھ اپنے مرحوم شوہر حافظ اسحاق اور دونوں بچوں کے فوٹو کا استعمال کیا۔ بچوں کی معصومیت اور حافظ اسحاق کا چہرہ اس چناؤ میں لوگوں کے درمیان خوب چرچہ کا عام موضوع بن گیا، جس نے فتح کی بنیاد رکھی اور یہ طرقیب میل کا پتھر ثابت ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.