بریلی: مرکز اہل سنت درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی سے وابستہ تنظیم ”نوری مرکز آفیشیل“ اور ”رضا اکیڈمی“ (Raza Academy) نے 11/26 کو ممبئی (Attack on Mumbai) پر ہوئے حملوں میں ملوث حافظ سعید (Hafiz Saeed) کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بزرگ شخصیت منّان رضا خاں نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانا ہے تو حافظ سعید کو پھانسی (Demand for execution) پر لٹکانا ضروری ہے۔
اس موقع پر رضا اکیڈمی (Raza Academy) کے جنرل سکریٹری سیعد نوری نے کہا کہ ممبئی حملوں میں ملوث حافظ سعید کو پھانسی اور ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے رضا اکیڈمی کی جدوجہد جاری رہے گی۔
ایک مشترکہ پریس کانفرنس کو شہزادہ اعلیٰ حضرت مولانا منّان رضا خان اور رضا اکیڈمی کے جنرل سکریٹری الحاج محمد سعید نوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سر سے لیکر پاؤں تک دہشت گردی میں ڈوبے ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کو پھانسی دی جائے۔
درگاہ اعلیٰ حضرت مولانا منّان رضا خان منّانی میاں نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اسلام امن و امان، محبت اور اخلاص کا مذہب ہے۔ حافظ سعید جیسے دہشت گرد جس نے ہمارے وطن بھارت میں خونی کھیل کھیل کر ممبئی کو لہولہان کیا، وہ مسلمان ہرگز نہیں ہوسکتا۔
لہذا، اُسے پھانسی دے کر ممبئی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے 175 لوگوں کا بدلہ لیا جائے۔
مزید پڑھیں:
واضـح رہے کہ آج سے 13 برس قبل حافظ سعید (Hafiz Saeed) نے ہمارے ملک کے عروس البلاد ممبئی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بہت ہی زبردست دہشتگردانہ حملہ کرواکر ممبئی شہر کو دہلا دیا تھا۔ جس کو 13 برس ہوگیے۔