ETV Bharat / city

رامپور: دکانیں توڑے جانے کے خلاف کاروباریوں کا احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Feb 12, 2020, 8:12 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:30 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں کاروباریوں نے کلیکٹریٹ پر جمع ہوکر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی دکانیں توڑکر ان کے کاروبار کو نہیں اجاڑا جائے بلکہ ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے مزید نئے روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

دوکانیں توڑے جانے کے خلاف کاروباریوں کا احتجاجی مظاہرہ
دوکانیں توڑے جانے کے خلاف کاروباریوں کا احتجاجی مظاہرہ

اس دوران مظاہرین نے ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم دیا۔

رامپور کلیکٹریٹ پر سینکڑوں کاروباری جمع ہوئے، یہ مظاہرین اپنی دوکانوں کے تحفظ کے لیے انتظامیہ سے فریاد کی، دراصل گذشتہ کچھ دنوں سے رامپور انتظامیہ کاروباریوں پر اپنا بلڈوزر چلا رہی ہے اور مخلتف مقامات پر موجود دکانوں کو غیر قانونی قرار دیکر منہدم کررہی ہے۔

دوکانیں توڑے جانے کے خلاف کاروباریوں کا احتجاجی مظاہرہ

تازہ معاملہ رامپور کے سول لائنس علاقے کا ہے جہاں تقریباً ایک ہزار دکانیں انتظامیہ کے نشانے پر ہیں، سول لائنس علاقے کے کاروباریوں کو جیسے ہی اس کی اطلاع ملی کہ انتظامیہ کا بلڈوزر کے نشانے پر ان کی دکانیں ہیں تو کاروباریوں کی تنظیم ادیوگ بیوپار پرتینیدھی منڈل کی قیادت میں کلیکٹریٹ پہنچ گئے اور اپنی دکانوں کو بچانے کی ڈی ایم سے فریاد کرنے لگے۔

اس دوران تنظیم کے قومی صدر سندیپ سونی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رامپور میں متوسط درجے کے کاروباری ہیں جو اپنی ان دکانوں کے ذریعہ اپنے کنبہ کی پرورش کا ذریعہ ہیں، اگر ان سے یہ دکانیں بھی چھین لی جائیں گی تو یہ کاروباری کس طرح اپنے اہل خانہ کی پرورش کر سکیں گے۔

انہوں نے ضلع کے افسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ افسران جب چاہتے ہیں ہم کاروباریوں کی دکانوں کو منہدم کرکے ہمارے چھوٹے موٹے کاروبار بند کر دیتے ہیں۔ اب کاروباری سماج زیادہ خاموش بیٹھنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کا کام بے روزگاروں کو روزگار دینا ہوتا ہے نہ کہ کسی کا روزگار چھین لینا۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں آج بیوپاریوں نے کلیکٹریٹ پر جمع ہوکر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے بیوپاریوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی دوکانیں توڑکر ان کے بیوپار کو نہیں اجاڑا جائے بلکہ ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے مزید نئے روزگار مہیا کئے جائیں۔ اس موقع اپنی مانگوں کا ایک میمورنڈم بھی انہوں نے ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔

Body:وی او۔۱
رامپور کلیکٹریٹ پر آج سیکڑوں بیوپاری نعرے بلند کرتے ہوئے پہنچے جہاں وہ اپنی دوکانوں کو بچانے کے لئے انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کر رہے تھے۔ دراصل گذشتہ کچھ دنوں سے رامپور انتظامیہ نے بیوپاریوں کی دوکانوں کے خلاف اپنا بلڈوزر چلا رکھا ہے اور آئے دن انتظامیہ مخلتف مقامات کی دوکانوں کو غیر قانونی قرار دیکر بلڈوزر چلا رہا ہے۔ تازہ معاملہ رامپور کے سول لائنس علاقے کا سامنے آیا ہے جہاں تقریباً ایک ہزار دوکانیں انتظامیہ کے نشانے پر ہیں۔ یہ بات جیسے ہی سول لائس علاقے کے دوکان دارون کو پتا چلی تو وہ بڑی تعداد میں آج بیوپاریوں کی تنظیم ادیوگ بیوپار پرتیندھی منڈل کی قیادت میں کلیکٹریٹ پہنچ گئے اور اپنی دوکانوں کو بچانے کی ڈی ایم سے فریاد کرنے لگے۔ اس دوران تنظیم کے قومی صدر سندیپ سونی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رامپور بہت چھوٹے کاروباری ہیں جو اپنی ان دوکانوں کے ذریعہ اپنے کنبے کی پرورش کرتے ہیں اگر ان سے یہ دوکانیں بھی چھن جائیں گی تو یہ بیوپاری کس طرح اپنے کنبہ کی پرورش کر سکیں گے۔ انہوں نے ضلع کے افسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ افسران جب چاہتے ہیں ہم بیوپاریوں کی دوکانوں کو مسمار کرکے ہمارے چھوٹے چھوٹے کاروبار بند کر دیتے ہیں۔ اب بیوپاری سماج زیادہ خاموش بیٹھنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کا کام بے روزگاروں کو روزگار دینا ہوتا ہے نہ کہ کسی کا روزگار چھین لینا۔
بائٹ: سندیپ سونی، قومی صدر بیوپار منڈل

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام
Last Updated : Mar 1, 2020, 1:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.