ETV Bharat / city

رامپور: منفرد پینٹنگز کے ذریعہ جرائم کے خلاف بیداری مہم - ضلع انتظامیہ کی جانب سے پینٹنگز مقابلہ

ریاست اترپردیش کے رامپور میں رامپور کی وراثت اور تہذیب و ثقافت سے عوام کو روشناس کرانے اور ملک و ریاست میں خواتین کے ساتھ بڑھتے جنسی جرائم کے خلاف لوگوں کو بیدار کرنے کے مقصد سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے پینٹنگز مقابلہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جس میں پینٹنگز کے ماہرین رامپور کی شاہراہوں کے کنارے مختلف طرح کے پینٹنگز تیار کر رہے ہیں۔

Rampur: People are being awakened by preparing paintings
رامپور: پینٹنگز تیار کرکے عوام کو کیا جا رہا ہے بیدار
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 10:55 PM IST

اترپردیش کا تاریخی ضلع رامپور اپنی قدیم تہزیب و ثقافت کی وراثت سمیٹے ہوئے ہے۔ یہاں کے روایتی رسم و رواج اور صنعتیں دنیا بھر میں مشہور تھیں لیکن وقت بدلنے کے ساتھ ہی یہاں سب کو بدلتا گیا اور روایتی صنعتیں بھی معدوم ہوتی چلی گئیں۔ انہیں تمام رامپور کی وراثت کو منظر عام پر لانے اور عوام کو اس سے روشناس کرانے کے مقصد سے ضلع انتظامیہ رامپور کی جانب سے پینٹنگز کمپیٹیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ضلع کے مختلف خطوں میں رہنے والے پیٹنگز شائقین حصہ لیکر رامپور کی شاہراہوں کے کناروں پر اپنی خوبصورت پینٹنگز تیار کرکے لوگوں کو اپنی خانب متوجہ کر رہے ہیں۔

ویڈیو
ان پینٹنگز میں جہاں ایک طرف رامپور کی بلند و بالا اور قدیم عمارتوں کو دکھایا جا رہا ہے تو وہیں یہاں کی تہذیب و ثقافت کو بڑی ہی خوبصورتی کے ساتھ پینٹنگز کے ذریعہ شاہراہوں کے کنارے اتارا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی موجودہ دور میں جس طرح سے ملک اور ہماری ریاست میں جرائم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے بالخصوص خواتین کے ساتھ جنسی جرائم اور تشدد میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے اس کے خلاف عوام اور نئی نسل کو بیدار کرنا ضروری ہے۔ ان جرائم کی روکتھام اور اس کے خلاف لوگوں کو بیدار کرنے کے مقصد سے بھی یہاں خصوصی طور پر پینٹنگز تیار کی جا رہی ہیں۔ ان پینٹنگز کو تیار کرنے میں مختلف کالجز کے طلبہ و طالبات بھی بہت دلچسپی کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے 15 اکتوبر 31 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس پینٹنگز مقابلہ میں حصلہ لینے کے لئے www.rampur.nic.in پر اپنا نام اندراج کراکر جڑا جا سکتا ہے اور آپ بھی اپنی پینٹنگ جیسی صلاحیت کے ذریعہ مثبت پیغام دے سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.