ETV Bharat / city

رامپور: گاڑی چور گروہ کے پانچ افراد گرفتار - جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جارہی مہم

ریاست اترپردیش کے رامپور ضلع کی تھانہ ملک پولیس نے کار اور موٹر سائیکل چور گروہ کے پانچ افراد کو گرفتار کیا، جن کے قبضہ سے چوری کی 3 کاریں اور دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے کئی چونکانے والے خلاصے کیے ہیں۔

5 members of car theft gang arrested
رامپور: گاڑی چور گروہ کے 5 افراد گرفتار
author img

By

Published : Oct 12, 2020, 11:05 PM IST

رامپور پولیس کپتان شگن گوتم کی قیادت میں جرم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت آج بابا ڈھابہ کے پیچھے سے 5 ملزمان کو چوری کی دو ہونڈا سٹی کار، ایک ماروتی ایکو، دو موٹر سائیکل، پانچ جعلی آدھار کارڈز اور پانچ جعلی نمبر پلیٹ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بتایا کہ ہم لوگ دو پہیا اور چار پہیا گاڑیوں کی چوری کرتے ہیں۔ گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹ اور ان کے انجن نمبر و چیچس نمبر کو خرد برد کر کے فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں۔

ویڈیو

انہوں نے برآمد کی گئی موٹر گاڑیوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑیاں بھی چوری کی ہیں، جو ہم نے دلی اور نوئیڈا سے چوری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی آدھار کارڈز بھی ہم اپنی شناخت چھپانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ آج ہم ان گاڑیوں کو فروخت کرنے والے تھے تبھی ہم پکڑے گئے۔
واضح رہے کہ چوری کی اس واردات کی جانکاری پولیس کے میڈیا سیل کے ذریعہ حاصل ہوئی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.