ETV Bharat / city

بریلی: کانگریس رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لیا - ہاتھرس میں اجتماعی آبرو ریزی

بریلی میں کانگریس پارٹی کی ضلع اور شہر یونٹ کے عہدیداروں اور کارکنان نے سڑک پر پیدل مارچ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

bareilly
bareilly
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 11:03 AM IST

ہاتھرس میں اجتماعی آبرو ریزی کی شکار دلت لڑکی کی موت کے بعد پورا ملک غمزدہ ہے۔ لوگوں میں اس شرمناک واردات کے بعد ریاستی حکومت کے خلاف غصّہ ہے۔ تمام سماجی اور سیاسی تنظیمیں سڑک پر اتر کر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہیں۔

بریلی: کانگریس رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لیا

اتر پریش کے بریلی میں کانگریس پارٹی کی ضلع اور شہر یونٹ کے عہدیداروں اور کارکنان نے سڑک پر پیدل مارچ نکالا اور حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ اس دوران پولس اور کانگریس رہنماؤں کے ساتھ تصادم کے حالات بھی پیدا ہوئے۔

شہر کے تھانہ سُبھاش نگر پولس نے کانگریشی رہنماؤں کو حراست میں لیا اور کچھ دیر بعد سبھی کو رہا کر دیا۔ کانگریسی رہنما تمام ملزمان کو پھانسی دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

شہر کانگریس کمیٹی کے صدر اجے شکلا کی جانب سے سول لائنس میں واقع امبیڈکر پارک میں متاثرہ لڑکی کو خراجِ تحسین پیش کی گئی۔ اس میں ریاستی جنرل سیکریٹری برہم سواروپ ساگر نے کہا کہ یوگی اور مودی حکومت میں بہن بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔ آئے دن عصمت دری اور قتل کی واردات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاستی سیکریٹی چودھری اسلم میاں نے کہا کہ ہاتھرس کی واردات انسانیت کو شرمسار کرنے والی واردات ہے۔ اجے شکلا نے کہا کہ یوگی حکومت بیٹیوں کو حفاظت دینے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ لہزا یوگی آدتیہ ناتھ کو استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔
کانگریس کے عہدیداران اور کارکنان سُبھاش نگر کے راستے سے ہاتھرس جانے کے لیئے نکلے تھے لیکن تھانہ سُبھاشنگر پولس نے سبھی کانگریس رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔ تقریباً دو گھنٹے کے بعد سبھی کو تھانے سے ہی رہا کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.