ETV Bharat / city

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں: سہارنپور میں احتجاجی مظاہرہ - diesel prices

گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں، اس ضمن میں آج کانگریس کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سہارنپور میں احتجاجی مظاہرہ
سہارنپور میں احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 10:49 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور تقریباً مسلسل بڑھ رہی پیٹرول ڈیژل قیمتوں کے پیش نظر کانگریس نے کارکنان احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سہارنپور میں احتجاجی مظاہرہ

واضح رہے کہ آج سہارنپور میں کانگریس کارکنان نے پیٹرول ڈیژل کی اضافی قیمتوں کو لے کر کورٹ شاہراہ سے لے کر کلکٹریٹ آفس تک مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس مظاہرے کے بعد کانگریس کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ سہارنپور اکھلیش سنگھ کے ذریعے ایک میمورنڈم صدر رام ناتھ کووند کو بھیجا گیا۔

اطلاع کے مطابق کانگریس کے سینیئر رہنما ششی والیہ کا کہنا تھا کہ تقریباً گزشتہ ایک ماہ سے پیٹرول ڈیژل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، مرکز اور ریاستی حکومتیں اس جانب سے آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں، تاہم بی جے پی حکومت کو شرم نہیں آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کسان پریشان ہے، کسان کی فصل لگانے کا وقت ہے اور ڈیژل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا ملک کووڈ-19 سے پریشان ہے مگر حکومت لوگوں کو راحت دینے کے بجائے صرف لوٹنے کا کام کررہی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اس حکومت میں ہر طبقہ پریشان ہے، بے روزگاری کی شرح اب تک کی سب سے کم ہے، لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہورہی ہے۔

ششی والیہ نے کہا کہ پیٹرول ڈیزل عام آدمی کی ضرورت ہے اس لیے اس کی قیمتوں میں کمی لانی چاہیے، اگر پیٹرول ڈیژل کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی تو کانگریس اسی طرح سڑکوں پر اترکر عوام کی لڑائی لڑتی رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.