اترپردیش کے ضلع بریلی کے گورو بخش گنج علاقے میں اتوار کو گھنے کہرے کے سبب ایک کار کے سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرانے سے اس میں سوار تین لوگوں میں سے ایک کی موت جبکہ دو دیگر سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک تیز رفتار ویگن آر کار پر تین لوگ سوار ہوکر جارہے تھے۔ وہیں سڑک کے کنارے ایک ٹرک کھڑا تھا۔
کار میں سوار لوگ گھنے کہرے کی وجہ سے ٹرک کو نہیں دیکھ پائے اور تیز رفتاری سے ٹکر ہو گئی جس کے سبب ایک شخص کی موت اور دو دیگر سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔
پولیس نے زخمیوں کو سی ایچ سی پہنچایا جہاں گریش چندر (36) کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ متوفی محکمہ تعلیم بلاک کھیرا میں بڑا بابو بتایا گیا ہے اور گاڑی میں سوار دو دیگر سنگین طور پر زخمی افراد کی راجیش کمار اور دیپک چند کے طور پر شناخت ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔
(یو این آئی)۔