ETV Bharat / city

Nationalism Syllabus in Madrasas of Uttar Pradesh: اترپردیش کے مدارس میں قوم پرستی کا نصاب پڑھایا جائے گا - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

اتر پردیش حکومت میں کابینی وزیر اقلیتی امور، وقف اور حج دھرم پال سنگھ نے کہا ہے کہ مدارس میں قوم پرستی کا نصاب پڑھایا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ مدارس کا تعلیمی نصاب نئی تعلیمی پالیسی پر مبنی ہوگا۔ نئے نصاب میں قوم پرستی کے متعلق کہانیاں اور قصّے ہوں گے۔ مدارس کو جدیدکاری سے منسلک کرنے کی تمام ممکن کوششیں کی جائیں گی۔

Nationalism Syllabus in Madrasas of Uttar Pradesh
اترپردیش کے مدارس میں قوم پرستی کا نصاب پڑھایا جائے گا
author img

By

Published : Apr 5, 2022, 12:21 PM IST

اتر پردیش حکومت میں کابینی وزیر دھرم پال سنگھ ”انڈین ویٹرنری رسرچ انسٹیٹیوٹ“ آئی وی آر آئی میں ایک پروگرام کو خطات کرنے کے بعد صحافیوں سے مخاطب تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے تحت اتر پردیش کے مدارس میں بھی قوم پرستی سے متعلق تعلیمی نصاب پڑھایا جائے گا۔ اُنہوں نے متنازعہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مدارس میں دہشت گردی کی بات نہیں ہوگی۔ مدارس میں پیشہ وارانہ تعلیم بھی دی جائے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اتر پردیش میں تمام مقامات پر ایسی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ وقف بورڈ کی تمام اراضی اور جائیدادوں پر غیر قانونی طریقے سے دبنگ اور مافیاؤں نے قبضہ کر لیا ہے۔ ایسی تمام جائیدادوں کو غیر قانونی قبضہ سے آزاد کرایا جائے گا۔ کابینی وزیر دھرم پال سنگھ نے کہا کہ وقف کی کروڑوں روپیہ قیمت کی تجاوزات کے ذریعہ قبضہ شدہ اراضی کو بُلڈوزر کے ذریعے خالی کرایا جائے گا اور ان تمام اراضیوں اور جائیدادوں کو اقلیتی طبقے کی فلاح و بہبود میں استعمال کیا جائے گا۔

ویڈیو

کابینی وزیر دھرم پال سنگھ نے کہا کہ یوگی حکومت بھی گائے کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لیے بہت سے اقدام اُٹھا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے احکامات دیئے ہیں کہ اتر پردیش میں خالی زمین کی نشان دہی کریں۔ اس زمین کو مویشیوں کا چارہ تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ہر میونسپلٹی میں کم از کم ایک گئوشالہ تعمیر کی جائے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گائیوں کے تحفظ کے لیے ہم گاؤں میں ایک گاؤں کی اراضی کی سرکاری زمین کی نشاندہی کرکے وہاں گئوشالہ تعمیر کا جائے گی۔ گائوں کو آزادانہ گھومنے کے لیے نہیں چھوڑا جائے گا۔ اعلیٰ معیار کی گایوں سے زیادہ سے زیادہ دودھ پیدا کرنے کے لیے اُنہیں گئوشالہ میں ہی بحفاظت رکھا جائے گا۔

Nationalism Syllabus in Madrasas of Uttar Pradesh
اترپردیش کے مدارس میں قوم پرستی کا نصاب پڑھایا جائےگا

یہ بھی پڑھیں:

دھرم پال سنگھ نے کہا کہ گائے میں پانچ الیمینٹس پائے جاتے ہیں۔ جن میں تین غذائی اجزاء دودھ، دہی اور گھی کے علاوہ دو قدرتی الیمینٹس گائے کا گوبر اور پیشاب حاصل ہوتے ہیں۔ ان کے فروخت کرنے سے حاصل ہونے والی رقم گائے کے چارے اور گائے کی حفاظت کے لیے شیڈ بنانے پر خرچ کی جائے گی۔ اس سے روزگار میں بھی اضافہ ہوگا۔ اُنہوں نے مویشیوں کی ویکسینیشن، بیماری، علاج، ایمبریو ترانس پلانٹ وغیرہ سے متعلق پہلوؤں پر ”انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ“ آئی وی آر آئی کے سائنس دانوں کے ساتھ میٹنگ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.