ETV Bharat / city

بریلی: مدرسہ جامعہ رضویہ منظر اسلام کے 5 طلبہ کا جامع ازہر میں داخلہ

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 1:39 PM IST

تعلیمی سال 21۔2020ء کے لیے عالم اسلام کی سب سے عظیم الشان اسلامی یونیورسٹی جامع ازہر مصر میں گریجویشن کورس کے لیے مرکز اہل سنت درگاہ اعلیٰ حضرت کے مدرسہ جامعہ رضویہ منظر اسلام کے پانچ طلبہ کا انتخاب عمل میں آیا ہے، جو الازہر یونیورسٹی کے وظیفہ پر وہاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے 21 نومبر کو صبح 5 بجے بذیعہ پرواز اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مصر کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

مدرسہ جامعہ رضویہ منظر اسلام کے 5 طلبہ کا جامع ازہر میں داخلہ

یہ طلبہ وہاں گریجویشن کا چار سالہ کورس مکمل کریں گے۔ ان طلبہ کے علاوہ سال گزشتہ منظر اسلام کے جن تین طلبہ کا انتخاب ہوا تھا اور وہ کورونا وائرس وبائی پروٹوکال کی وجہ سے نہ جا پائے تھے، ان میں سے دو طلبہ بھی امسال ان پانچ طلبہ کے ہمراہ مصر جائیں گے۔ مصر جانے والے طلباء میں بریلی سے کلیم الرحمٰن، ہاشم حسین، ریحان رضا جب کہ جموں سے اسد عرفات، ضلع پیلی بھیت سے بلال رضا خاں کا انتخاب ہوا ہے۔ اِس کے علاوہ گزشتہ برس منتخب ہونے کے باوجود مصر نہ جا پانے والے تین میں سے دو طلباء مراد آباد سے سید ریحان رضا اور رامپور سے سید افروز بھی اس سال مصر جارہے ہیں۔

منظر اسلام کے ان طلبہ کے ٹکٹ بھی امسال جامع ازہر کی جانب سے بھیجے گئے ہیں، جو بھاری طلبہ کی ازہر میں تنظیم ”کے رئیس“ کی کوششوں سے 5 نومبر کو مصر قونصیلیٹ کی طرف سے موصول ہو چکے ہیں۔ ان ساتوں طلبہ کے انتخاب پر جامعہ رضویہ منظر اسلام کے سربراہ حضرت سبحان رضا خاں سبحانی میاں صاحب اور سجادہ نشین حضرت مفتی محمد احسن رضا قادری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شیخ ازہر اور سفیر مصر جناب وائل حامد صاحب کا فون پر شکریہ ادا کیا۔ ان طلبہ کو دعائیں اور مبارک باد دیتے ہوئے تلقین فرمائی کہ جہاں بھی رہیں مذہب و مسلک اور ملک و ملت کے وفادار بنکر رہیں۔ اہل سنت مسلک اعلیٰ حضرت پر سختی سے قائم رہیں اور اس کے فروغ کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں۔

منظر اسلام کے استاد مفتی محمد سلیم نوری نے بتایا کہ ان تمام طلبہ کی دستاویزی کاروائی مکمل ہو چکی ہے اور جامع ازہر میں ہندوستانی طلبہ کی تنظیم کے صدر اور دہلی میں قیام پذیر ازہری عالم دین حضرت مولانا تاج محمد خان ازہری کی کوششوں سے یہ تمام طلبہ آخر کار مصر روانگی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور وہاں جانے کے سارے اسباب مہیا ہو چکے ہیں۔

صحافتی ترجمان ناصر قریشی نے بتایا کہ آج درگاہ اعلیٰ حضرت پر منظر اسلام کے اساتذہ، طلبہ اور تحریک تحفظ سنیت کے اراکین اور عہدیداران نے ان تمام طلبہ کی گلپوشی کرکے انہیں مبارکباد پیش کی۔ تنظیم علمائے اسلام کے مولانا شہاب الدین رضوی صاحب نے بھی ان تمام طلبہ کو اعزازیہ پیش کیا۔ جناب زبیر رضا خاں اور مرزا توحید بیگ نے ان تمام طلبہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا کام آپ کے ذریعہ نہیں ہونا چاہیے کہ جس سے آپ کے مذہب و مسلک اور ملک وقوم و ملت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔ محنت سے تعلیم حاصل کرکے آپ حضرات کو اپنے اہل خانہ، اپنے اساتذہ، اپنی جماعت اور اپنے ملک کا نام روشن کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جامعہ رضویہ منظر اسلام کے پرنسپل حضرت مفتی محمد عاقل رضوی نے ان طلبہ کو دعاؤں سے نوازا اور اُنہیں یہ نصیحت کی کہ اعلیٰ حضرت کی تعلیمات کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے آپ حضرات کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے اپنے آپ کو آراستہ کرنا ہے۔ اس عظیم موقع پر تحریک تحفظ سنیت کے پرویز خاں نوری،اورنگزیب خاں نوری، شاہد خاں نوری، اجمل نوری، طاہر علوی، منظور خاں، شان سبحانی وغیرہ نے ان سبھی طلبہ کی گلپوشی اور دستار بندی کے ساتھ مبارک باد پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.