ریاست اترپردیش میں اب سے تقریباً چار برس قبل 'آسرا سکیم' کے تحت تعمیر کرائے گئے مکان تاخیر سے ہی صحیح، لیکن ضرورت مندوں کو الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔ شہر کے سنجے گاندھی کمیونٹی ہال میں گذشتہ روز 153 افراد کو لاٹری کے تحت مکان الاٹمنٹ کیا گیا۔
اتر پردیش حکومت نے کل 1 ہزار 500 مکان تعمیر کرائے تھے۔ جن میں سے اب تک 810 مکان غریبوں اور ضرورت مندوں کو الاٹ کیئے جا چکے ہیں۔ابھی 537 مزید مکان غریبوں کو الاٹ کیا جانا باقی ہے۔
غورطلب ہےکہ ریاست اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اپنے دور اقتدار میں ڈسٹرکٹ اربن ڈولپمنٹ ایجنسی 'ڈوڈا' کو تقریباً 1 ہزار 500 مکان تعمیر کرانے کے ہدایات دیئے تھے۔
ڈوڈا نے اس سکیم پر تبھی کام کرنا شروع کر دیاتھا لیکن عام انتخابات کے دوران اکھلیش یادو کی سیاسی جماعت اقتدار سے باہر ہو گئی، پھر ریاست میں یوگی حکومت نے اس کام کو مزید آگے بڑھایا اور ضرورت مندوں کو مکان دینے کی اسکیم پر کام ہونے لگا، دراصل اس سکیم کے تحت ایسے لوگوں کو مکان مہیا کرانا تھا جن کے پاس اپنا کوئی گھر نہیں ہو اور اپنی زندگی کرائے کے مکان یا سڑک کنارے جھونپڑیوں میں گزار رہے ہیں۔اس میں شرط یہ بھی ہے کہ درخواست دہندہ اسی ملک کا باشندہ ہو۔
مزید پڑھیں:
اعظم خاں کے اہل خانہ سمیت مزید افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل
بریلی محکمہ ڈوڈا نے غریب اور ضرورت مندوں کو مکان کا تحفہ دےکر کرائے داروں کو مکان مالک بنا دیا ہے۔ ایسے میں تمام ضرورت مند مکان ملنے کے بعد اپنے گھر کے خواب کی تعبیر کو پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔