ETV Bharat / city

بریلی: مفرور ملزم 11 برس بعد گرفتار

ریاست اترپردیش میں بریلی ضلع جیل سے تقریباً گیارہ برس قبل فرار ہوئے قیدی نور الحسن کو ایس ٹی ایف نے گرفتار کر لیا ہے۔

بریلی: فرار قیدی گرفتار
بریلی: فرار قیدی گرفتار
author img

By

Published : Dec 22, 2020, 1:15 PM IST

اترپردیش میں بریلی ضلع جیل سے سنہ 2009 میں دیوار پھاند کر فرار ہوئے قیدی نور الحسن کو ایس ٹی ایف نے گرفتار کر لیا ہے۔

نورالحسن اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر کا رہنے والا ہے اور وہ بریلی میں ایک رشتہ دار سے ملاقات کرنے کے لیے آیا تھا، یہاں پولیس نے مصدقہ اطلاع پر اُسے گرفتار کر لیا ہے۔

بریلی: فرار قیدی گرفتار

بریلی میں سنہ 2009 میں ضلع جیل سے کام کے دوران لُنگی کے سہارے دیوار پھاند کر فرار ہونے والے نورالحسن کو ایس ٹی ایف نے اُس وقت گرفتار کر لیا جب وہ بریلی شہر کے اعزاز نگر علاقے میں ایک رشتہ دار سے ملاقات کرنے کے لیے آ رہا تھا۔

ایس ٹی ایف کی ٹیم نے مصدقہ اطلاع پر ٹیم کو الرٹ کر دیا اور پیش بندی کرکے اُسے گرفتار کر لیا۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع جیل سے فرار ہونے کے بعد اس پر پچّیس ہزار روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ نورالحسن نام اور پتہ تبدیل کرکے فرضی آدھار کارڈ کے ساتھ ضلع رامپور میں رہ رہا تھا۔ تھانہ شہر کوتوالی میں اُس کے فرار ہونے کی ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی، پولیس تبھی سے اُسے تلاش کر رہی تھی۔

نورالحسن اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر کی تحصیل کھٹیمہ کے موضع اسلام نگر گونٹیا کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے اُس کے فرار ہونے کے بعد کئی مرتبہ اسلام نگر گونڈیا میں چھاپے مارے لیکن وہ پولیس کے ہاتھ نہیں آیا۔ بعد میں اس معاملہ میں ایس ٹی ایف کو گرفتار کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

جوائن آپریشن کے تحت پولیس اور ایس ٹی ایف نے نور الحسن کو گرفتار کر لیا۔ اُس کی نشان دہی پر فرضی آدھار کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ نورالحسن گزشتہ کئی برسوں سے نام اور سکونت تبدیل کرکے رامپور میں رہائش پذیر تھا اور اب اُس نے اپنا نام محمد ایوب رکھا تھا اور ظاہری حلیہ بھی تبدیل کیا تھا۔ وہ اپنے ایک رشتہ دار سے ملاقات کرنے کے لیے بریلی آیا اور ایس ٹی ایف نے اُسے گرفتار کرکے شہر کوتوالی پولیس کے سپرد کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.