ETV Bharat / city

بریلی: جنگ آزادی میں مسلمانوں کے کردار پر آن لائن پروگرام کا آغاز - امام احمد رضا خاں

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں ایک طرف پورے ملک میں افراتفری کا ماحول ہے۔ اسکول، کالج اور مدارس مکمل طور پر بند ہیں۔ وہیں دوسری طرف کچھ ایسے ادارے بھی ہیں جو مایوس کن لاک ڈاؤن اور کرفیو کے دوران نوجوانوں اور طلبا کو موبائل رکارڈنگ، سوشل میڈیا، انٹرنیٹ جیسے جدید ذرائع کے ذریعہ معلومات فراہم کرانے کا نیک کام کر رہے ہیں۔

Bareilly
Bareilly
author img

By

Published : May 10, 2021, 8:42 PM IST

بریلی میں درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی کے احاطے میں واقع اعلیٰ حضرت کے قائم کردہ ”مدرسہ منظر اسلام“ ایک عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ مدرسہ بھی کووڈ-19 کی پابندی اور رمضان کی تعطیل کی وجہ سے بھی فی الحال بند کردیا گیا ہے۔

پھر بھی درگاہ کے سجادہ نشین کی سرپرستی اور اجازت سے ان دنوں تمام اساتذہ نے ایک آن لائن مہم شروع کی ہے۔ اس کے تحت مسلم نوجوانوں خاص طور پر مدارس اور اسکولوں کے طلبا کو مسلم مجاہدین آزادی اور جنگجوؤں کے کردار سے روبرو کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

طلبا اور نوجوانوں کو جنگ آزادی کے اس پہلو سے روبرو کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس میں نہ صرف مسلم نوجوانوں نے اپنی جان قربان کی، بلکہ علماء دین نے بھی بڑھ چڑھ کر جنگِ آزادی میں شرکت کی اور اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔

آن لائن شروع کی گئی اس مہم میں یکے بعد دیگرے مسلم مجاہدِ آزادی کا ذکر کیا جائےگا۔ اس پروگرام کے ابتدائی دن یعنی آج 10 مئی کا عنوان ہے "بھارت کی آزادی میں مدارس اور مسلمان انقلابیوں کا اہم کردار"۔
درگاہ اعلیٰ حضرت کے میڈیا انچارج ناصر قریشی نے بتایا کہ ہماری نئی نسل اور نوجوان طلبا آزادی کی تحریک میں شرکت کرنے والے مسلم مجاہدین کے کردار کی تاریخ کو فراموش کرچکے ہیں۔ کچھ فرقہ پرست طاقتیں اور نفرت کی سیاست کرنے والے لوگ یہ جھوٹ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آزاد بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا کوئی تعاون اور کردار نہیں رہا ہے۔ اس تذبذب کو ختم کرنے کے لیے نوجوانوں کو ان عظیم قربانیوں سے آگاہ کرانا ضروری ہے، جو مسلمانوں نے اس ملک کو آزادی کے عروج پر پہنچانے کے لئے قربانیاں دی ہیں۔

اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے درگاہ کے سربراہ حضرت علامہ الحاج محمد سبحان رضا خاں اور درگاہ اعلیٰ حضرت کے سجادہ نشین مفتی حضرت احسن رضا خاں قادری کی زیر نگرانی میں مدرسہ منظر اسلام کے سینئر استاد مفتی محمد سلیم نوری آن لائن پروگرام چلاکر نوجوانوں اور طلباء کو مسلم مجاہد آزادی کی تواریخ کی معلومات فراہم کرا رہے ہیں۔ مسلم انقلابیوں کی تاریخ کے بابت نوجوانوں کے لیے یہ آن لائن پروگرام 10 مئی سے 13 مئی تک جاری رہےگا۔

مفتی محمد سلیم نوری نے اپنے پہلے دن کے آن لائن پروگرام میں بتایا کہ 10 مئی 1936 وہ اہم دن ہے، جس میں مشرقی اتر پردیش کے ضلع غازی پور میں پیدا ہوئے ڈاکٹر مختار احمد انصاری کا انتقال ہوگیا۔
ڈاکٹر مختار احمد انصاری، تحریک آزادی ہند کے عظیم قائد اور انقلابی ہیں۔ جنہوں نے ہندو، مسلم اور سکھ برادری کے اشتراک سے بھارت کو مکمل آزادی دلانے کے لئے ہر چیز کی قربانی دی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ، جو تحریک آزادی کا ایک عظیم الشان اور علامت کا ادارہ ہے، اس کے چانسلر بھی رہے ہیں۔ اُنہوں نے جامعہ کو فروغ دینے کے لئے اپنا کیریئر، جائداد اور اپنا سارا سامان فروخت کردیا۔ آزادی پسند مجاہدین اور ملک سے محبت کرنے والوں کی وجہ سے، آج ہم اس ملک میں آزادی کا سانس لے رہے ہیں۔
میڈیا انچارج ناصر قریشی نے کہا کہ مدرسہ منظر اسلام کے استاد مفتی محمد سلیم نوری کے اس آن لائن پروگرام کے ذریعے ہمارے نوجوان اس تواریخ سے روبرو ہوں گے کہ ہندوستانی کی آزادی کے لیے اپنی جان، مال، گھر اور جائداد قربان کرنے والے علامہ فضلِ حق خیرآبادی، علامہ کیفی مرادآبادی، مفتی عنایت کاکوروی، اعلیٰ حضرت کے دادا مفتی رضا علی خاں، اعلیٰ حضرت کے والد مفتی نقی رضا خاں، حافظ رحمت خاں، خان بہادر خان، خان عبد الغفار خاں، بیگم حضرت محل، نواب سراج الدولة، ٹیپو سلطان، مولان حسرت موہانی، ڈاکٹر مختار انصاری، مولانا محمد علی جوہر جیسے مجاہد آزادی اور انقلابیوں کی تاریخ کے صفحات میں شاندار تواریخ موجود ہے۔ اس کے لیے درگاہ کی ویب سائٹ اور یوٹوب پر ایک لنک بھی شیئر کیا گیا ہے۔

https://youtu.be/zx0h-DT5HeQ
https://wwatch?v=zx0h-DT5HeQ&feature=youtu.be

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.