مشترکہ طور پر منعقدہ حضرت وامق میاں کا 74 واں اور حضرت نشاط میاں کا 41 واں عرس آئندہ 15 سے 17 دسمبر تک منعقد ہوگا۔ جس میں ملک کے دور دراز علاقے سے کبار علمائے کرام کی شرکت متوقع ہے۔
عرس کے آخری دن یعنی 17 دسمبر کو دن میں 1 بجے قل شریف کی رسم ادا کی جائے گی اسی دن حضرت وامق میاں کے ترجمان القرآن کی رونمائی عمل میں آئے گی۔
یادر ہے کہ بریلی میں اعلیٰ حضرت احمد رضا خاں فاضل بریلوی کے بعد آل رسول حضرت وامق میاں نے بھی قرآن کا ترجمہ لکھا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے پورا قرآن ہاتھ سے تحریر کیا ہے۔
وامق میاں کے ترجمان القرآن کی خاص بات یہ کہ انہوں نے قرآنی آیات کو سیاہ رنگ سے تحریر کیا ہے اور ترجمے کو سرخ رنگ سے تحریر کیا ہے۔
خیال رہے کہ حضرت وامق میاں کی پیدائش سنہ 1857ء میں ہوئی تھی۔ انہوں نے محض 25 برس کی عمری میں ترجمہ لکھنا شروع کیا جسے انہوں نے مسلسل 13 برس کی محنت کے بعد مکمل کیا۔
ترجمان القرآن کی خصوصیات یہ ہے کہ قرآنی آیات کے ترجمے کے ساتھ اسکی تشریح بھی بیان کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں درگاہ وامقیہ نشاطیہ کے نائب سجادہ نشین حضرت مولانا سید اسلم میاں اور بریلی کالج میں عربی کے پروفیسر ڈاکٹر محمود حسین نے بتایا کہ' حضرت وامق میاں نے حضور پاک صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں نعت بھی لکھے ہیں ہے۔ انہوں نے جس قرآن کو اپنے دست مبارک سے تحریر کیا ہے، وہ 1310 صفحات پر مشتمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ' حضرت وامق میاں کو دین و مذہب کے علم کے ساتھ ساتھ سائنس پر بھی بے مثال اور خصوصی دسترس تھا۔