ETV Bharat / city

بریلی: محکمہ صحت نے لوگوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی

author img

By

Published : Nov 19, 2020, 12:43 PM IST

دہلی میں کووڈ 19 معاملے میں اضافے کے بعد بریلی انتظامیہ نے لوگوں کو دہلی سے فاصلہ بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔

Bareilly health department
Bareilly health department

ملک کے متعدد حصّوں کی طرح بریلی میں بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کی رفتار کم ہو گئی ہے اور اِس کے ساتھ ہی لوگوں کے دل و دماغ سے اِس کا خوف بھی کافی حد تک کم ہو گیا ہے۔ بازاروں میں عوام کا ہجوم بھی بڑھنے لگا ہے اور اسی وجہ سے کوویڈ 19 کے قوانین کی خلاف ورزی بھی ہو رہی ہے۔

بریلی: محکمہ صحت نے لوگوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی
مرکزی حکومت کی جانب سے الرٹ جاری کرکے ہدایات کی گئی ہے کہ کہ جن اضلاع میں انفیکشن کی رفتار ٹھہر گئی ہے، وہاں کسی بھی سطح پر لاپرواہی سے کام نہیں لیا جانا چاہیئے۔ سردی کے موسم میں کورونا وائرس کی دوسری ویب آنے سے انفیکشن بڑھنے کے خدشات سے بالکل انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

دراصل دہلی میں کوویڈ 19 کی وجہ سے معمولی طور پر ہی صحیح لیکن لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے پورے آثار ہیں۔ دہلی حکومت بھی اس معاملے میں سنجیدہ ہے۔ عوام سے محفوظ رہنے اور کووڈ 19 کے قوانین پر عمل کرنے کی اپیل بھی کر ہی ہے۔ لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے کہ خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

دہلی میں حالات نازک ہونے کے بعد بریلی میں الرٹ جاری کرنے کی وجہ یہ ہے کہ بریلی اور دہلی کے درمیان محض ڈھائی سو کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔ کاروباری اعتبار سے ہزاروں تاجر روزانہ بریلی سے دہلی کے لیئے روانہ ہوتے ہیں اور اُن میں سے زیادہ تر کاروباری اُسی دن واپس بھی آ جاتے ہیں۔ دہلی میں کورونا کے حالات بےقابو ہونے سے بریلی میں بھی لوگ خود کو محفوظ نہ سمجھ رہے ہیں حالانک بریلی میں ابھی صورتحال یہ ہے کہ کورونا وائرس کا انفیکشن قابو میں ہے، لیکن حالات کبھی بھی بےقابو ہو سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.