ETV Bharat / city

سابق وزیر اور ان کی اہلیہ سمیت چار افراد کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 10:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اب سابق وزیر اور ان کی اہلیہ سمیت کنبہ کے چار افراد بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

bareilly: four members of former minister family found corona positive

سبھی کورونا مریض کو کووڈ۔ 19 ایل 2 ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ شہر کے ایک دیگر رکن اسمبلی کے بھتیجے کی جانچ میں بھی مثبت آئی ہے۔ اسے بھی کووڈ 19 ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کچھ روز قبل کالی باڑی میں ایک مریض کی رپورٹ کورونا مثبت آئی تھی۔ جس کے بارے میں یہ کہا جا رہا تھا کہ وہ سابق وزیر کا بہت قریبی کارکن ہے۔ اس کے بعد سابق وزیر کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہوں نے لکھنؤ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ کورونا کا ٹیسٹ کرایا۔ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اُن کے پوتے اور بیٹے کی دلہن کی رپورٹ کورونا مثبت پائے جانے کی اطلاعات کے بعد سبھی افراد کو بھوجی پورہ کے کووڈ۔19 ایل 2 ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سی ایم او ڈاکٹر ونیت کمار شکلا کے مطابق کورونا انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد پورے کنبے کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے اور ان کی صحت سے متعلق تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے ایک دیگر رکن اسمبلی کے بھتیجے کا بھی کورونا مثبت رپورٹ آئی ہے۔ ان کا تعلق شہر کے گاندھی نگر علاقے سے ہے۔ جس کے بعد لہذا گاندھی نگر علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور اطلاعات ملنے کے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں کو بھی کو قرنطینہ کیا جا رہا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.