ETV Bharat / city

Bareilly Congress on Women Empowerment: بریلی ضلع کانگریس کمیٹی کا ضلع دفتر پر تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 22, 2021, 9:04 AM IST

اتر پردیش میں آئندہ سال سنہ 2022ء میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، جس کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اسی سلسلے میں بریلی میں کانگریس پارٹی نے گاؤں گاؤں گلی گلی انتخابی تشہیر مہم شروع کی ہے، جس میں خاص طور پر خواتین کی حصہ داری Bareilly Congress on Women Empowerment پر فوکس کیا جارہا ہے۔

Bareilly District Congress Committee Program
بریلی ضلع کانگریس کمیٹی کا ضلع دفتر پر تقریب کا انعقاد

بریلی میں ضلع کانگریس کمیٹی نے ضلع دفتر پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں پارٹی کی خواتین عہدے داران اور کارکنان کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر کانگریس کے ضلع صدر مرزا اشفاق ثقلینی نے کہا کہ موجودہ وقت میں کانگریس پارٹی واحد ایس پارٹی ہے، جو خواتین کی حصہ داری Bareilly Congress on Women Empowerment کو بالخصوص یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک عنوان 'لڑکی ہوں، لڑگے سکتی ہوں' بھی دیا ہے۔ جس سے واضح ہو جاتا ہے کہ کانگریس پارٹی خواتین کو خاص توجہ دینا چاہتی ہے اور اُنہیں سماجی، سیاسی حصہ داری کے ساتھ خود مختار بنانے کی ایمان دارانہ کوشش کر رہی ہے۔

ویڈیو

ضلع صدر مرزا اشفاق ثقلینی نے کہا کہ ریاستی انچارج پرینکا گاندھی نے خواتین کے لیے ایک عہد لیا ہے۔ سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس نے اس وقت تمام اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کے باوجود پارلیمنٹ میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کا عہد ظاہر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس پارٹی ضلع صدر کی قیادت میں کانگریس پارٹی کی خواتین عہدے داران نے ”شکتی ودھان خاتون منشور“ جاری کیا۔ کانگریس کی سابق میئر سُپریا ایرن نے کہا کہ کانگریس نے ہی ملک میں پہلی خاتون کے طور پر اندرا گاندھی کو وزیر اعظم کی شکل میں منتخب کیا۔ کانگریس نے ہی ملک میں پنچایتی راج لاکر لاکھوں خواتین کو اپنے دیہی اور شہری علاقوں میں سب سے پہلے پائیدان پر حکومت کرنے کا اختیار دیا ہے۔ یہی کانگریس پارٹی کی خواتین کے تئیں اپنی حمایت کا سب سے بڑا ثبوت ہے اور یہی پہچان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.