ETV Bharat / city

بریلی کورونا سے آزاد ہوا - مریضوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا

کورونا کی زد میں آنے والا بریلی شہر ایک مرتبہ پھر کورونا فری ہو گیا ہے۔ تقریباً 46 روز سے کورونا کی زد میں مبتلا رہنے والے بریلی شہر کو عالمی وبا کورونا سے آزادی مل گئ ہے۔

بریلی کورونا سے آزاد ہوا
بریلی کورونا سے آزاد ہوا
author img

By

Published : May 13, 2020, 10:22 PM IST

بریلی کے برہم پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے دونوں ماں اور بیٹا کورونا مثبت مریض اب صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال اب بریلی میں کوئی کورونا مثبت مریض نہیں ہے۔ ڈی ایم کی ہدایت کے مطابق برہم پورہ، جاٹو پورہ، پریم نگر یعنی کورونا مثبت کنبہ کے اطراف میں ڈیڑ کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے تمام علاقوں سے ہاٹ اسپاٹ کی پابندی ہٹٓا لی گئ ہے، لیکن یہاں

فی الحال لاک ڈاؤن کی پابندیاں نافذ رہینگی۔

بریلی کورونا سے آزاد ہوا

مارچ کے آخری ہفتے میں، سُبھاش نگر سے 6 افراد کو کورونا سے مثبت پایا گیا تھا۔ سُبھاش نگر میں 28 دن ہاٹ سپاٹ رہا۔ سُبھاش نگر کی ہاٹ اسپاٹ ختم کرتے ہی حجیا پور میں کورونا مثبت مریض مل گیا۔ حجیاپور کے کورونا مثبت مریض کی موت کے بعد تو معاملہ بہت سنجیدہ ہو گیا تھا۔ اس سنجیدگی سے ابھی ضلع باہر نہیں نکل پایا تھا کہ رام نگر میں ایک نوجوان کو کورونا مثبت پایا گیا۔

حجیاپور کے کورونا سے ہلاک مریض کے رشتہ دار ماں بیٹے بھی شہر کے برہم پورہ علاقے میں کورونا مثبت پائے گئے۔ ایک بعد ایک تین مریض ملنے سے ضلع انتظامیہ، پولس اور محکمہ صحت میں ہلچل پیدا ہو گئ تھی۔ بہرحال تمام مریضوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان تمام لوگوں کو زیر علاج سخت نگرانی میں رکھا گیا تھا۔ ان تینوں مریضوں کی مسلسل تین کورونا سیمپل کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ضلع انتظامیہ سے راحت کی سانس لی تھی۔ رام نگر کا مریض سب سے پہلے صحت یاب ہو کر گھر چلا گیا تھا۔ منگل کو برہم پورہ کے ماں بیٹے بھی صحتیاب ہوکر گھر چلے گئے۔ اب کوئ کورونا مثبت مریض ضلع میں نہیں ہے۔ لہزا ضلع انتظامیہ نے حجیاپور اور برہم پورہ علاقے سے ہاٹ اسپاٹ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا۔ حالانکہ لاک ڈاؤن کی قوانین نافذ رہینگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.