ETV Bharat / city

بریلی: جلوس محمدیﷺ کو مشروط اجازت

بریلی میں جشن عید میلاد النبی کے موقع پر نکلنے والے جلوس کو ضلع انتظامیہ نے مشروط اجازت دی ہے۔ جلوس میں کووڈ 19 کی گائڈ لائن پر پوری طرح عمل کیا جائےگا۔ کوئی بھی عقیدت مند اس جلوس میں شامل نہیں ہوگا۔ خاص بات یہ ہے کہ صرف کار اور بائک کی محدود تعداد میں جلوس نکالا جائےگا۔

juloos e mohammadi
juloos e mohammadi
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 2:23 AM IST

ڈی ایم نتیش کمار کی زیر صدارت ضلع کلیکٹریٹ کے آڈیٹوریم میں معنقد ہوئی میٹنگ میں درگاہ اعلیٰ حضرت کے علماء نے شرکت کی۔ درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ ناصر قریشی نے بتایا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر نکلنے والے جلوسِ محمدی کے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

juloos e mohammadi
juloos e mohammadi

درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کے سربراہ حضرت سبحان رضا خاں سبحانی میاں کی جانب سے مفتی سلیم نوری کی قیادت میں ایک وفد نے ضلع مجسٹریٹ کے سامنے اپنی بات رکھی۔ انجمن خدّام رسول اور انجمن اتحادِ مسلمین کے عہدے داران شامل ہوئے۔ مفتی سلیم نوری اور حاجی جاوید خان نے انتظامی عہدیداران کو جلوس کا خاکہ پیش کیا۔ تجویز پیش کی گئی کہ اس بار جلوس کی روایت بھی قائم رہے اور کووڈ 19 کے نافذ قوانین پر عمل بھی ہو، لہذا پیدل جلوس نکالنے کے بجائے امسال کار اور موٹر سائکل کی سواری کے ذریعے جلوس نکالا جائےگا۔

juloos e mohammadi
juloos e mohammadi

آخر میں ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار، ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان اور درگاہ کے ذمہ داران کے مابین طے کیا گیا کہ جلوس میں 25 کاریں اور بائک شامل ہونگی۔ سبھی کار اور بائک سواروں کو درگاہ سے پاس جاری کیا جائےگا۔ جلوس میں سب سے آگے پرچم رہےگا اور اس کے پیچھے درگاہ کے سربراہ حضرت سبحانی میاں اور سجادہ نشین حضرت احسن میاں کی گاڑی ہوگی۔

juloos e mohammadi
juloos e mohammadi

درگاہ اعلیٰ حضرت کے سربراہ حضرت سبحان رضا خاں سبحانی میاں نے تمام عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھروں کو سجاکر نبی کریمﷺ کی آمد کا جشن منائیں، خدا کی عبادت کریں اور عالمی وبا کے خاتمے کے لیئے دعائیں کریں۔ گھروں میں قرآن خوانی کا اہتمام کریں اور میلاد کی محفلیں منعقد کریں۔ غریبوں اور ضرورت مندوں کو کپڑے، کھانا اور کچھ رقم تقسیم کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.