ETV Bharat / city

بریلی: بی ایڈ داخلہ امتحان کے لیے 14800 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا - یونیورٹسی کے راجسٹرار سنیتا

بریلی میں واقع ایم جے پی روہیلکھنڈ یونیورسٹی میں آئندہ 9 اگست کو ہونے والے جوائنٹ بی ایڈ داخلہ امتحان کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔

بریلی: بی ایڈ داخلہ امتحان کے لیے  14800 امیدواروں نے  اپنا اندراج کرا یا ہے

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 9:34 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں کل 30 مراکز پر 14 ہزار 800 امیدوار بی ایڈ داخلہ امتحان کے لیے اپنا اندراج کرا چکے ہیں۔ ان میں روہیلکھنڈ یونیورسٹی احاطے کے بھی چار مراکز شامل ہیں جہاں تقریباً دو ہزار امیدوار امتحان دیں گے۔ امتحان سے پہلے تمام کمروں کو سینیٹائز کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس مرتبہ ہر امتحانی مرکز پر امیدواروں کی تصاویر اور ویڈیو گرافی لینے کی ذمہ داری مراکز کے ملازمین کو دی گئی ہے۔ اب تک یہ کام آؤٹ سورسنگ ایجنسی کے توسط سے کیا جاتا تھا۔ ویڈیو بناتے وقت امیدوار کا پورا نام اور تفصیل لی جائے گی۔ اس کو مرکز میں موجود دستاویزات سے ملانا ہوگا۔

یونیورٹسی کی راجسٹرار سنیتا پانڈے نے کہا کہ 'ایم جے پی روہیلکھنڈ یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہونے والے داخلہ امتحان کے لیئے فی بیس امیدواروں پر ایک ٹیچر کی ضرورت ہوگی۔ کیمپس میں چار مراکز پر تقریباً دو ہزار امید وار شرکت کریں گے۔ اس حساب سے تقریباً ایک سو ٹیچر کی ضرورت ہوگی۔ جبکہ حالات یہ ہیں کہ ابھی تک جتنے ٹیچر کو بی ایڈ داخلہ امتحان منعقد ہونے کے دوران ڈیوٹی کرنے کے بابت مدعو کیا گیا ہے، اُن میں صرف دو ٹیچر نے اپنی رضا مندی دی ہے، باقی ٹیچرس نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر آنے سے انکار کر دیا ہے۔ تیسرے اور چوتھے درجہ کے اہلکار بھی آنے کو تیار نہیں ہیں۔ ٹیچر، اہلکار اور باقی اسٹاف کے بغیر بی ایڈ داخلہ امتحان منعقد کرانا مشکل ہے۔''

اطلاعات کے مطابق، داخلے کے امتحانات کے لیے تمام مراکز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کے تحت امتحانات منعقد ہونا ہیں۔ لیکن بہت سارے مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں۔ یونیورسٹی کیمپس کے چار میں سے تین مراکز میں خود سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں ہیں۔ ''

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.