ضلع پیلی بھیت کے تھانہ جہان آبادمیں قومی شاہ راہ پر ایک کار کے بس سے ٹکرا جانے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اس میں کار پر سوار چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دو لوگ زخمی ہوئے۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ زخمیوں کو پیلی بھیت ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ سے ہائی وے کو بند کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایک خاندان اپنے بچے کا منڈن کرا کر واپس علی گڑھ لوٹ رہا تھا تبھی راستے میں سڑک حادثے کا شکار ہو گیا۔