ETV Bharat / city

مزار کے تعمیر کی نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی

بریلی میں چند پور بِچپوری میں بریلی ڈولپمنٹ اتھارٹی یعنی بی ڈی اے کے ذریعے مسمار کیے گئے اوگھا شاہ بابا کے مزار کی دوبارہ تعمیر ہونے کے دوران نگرانی رکھنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضلے بریلوی سے وابستہ جماعت رضائے مصطفیٰ کے نائب صدر حضرت سلمان میاں نے یہ کمیٹی تشکیل دی ہے، جو چنوپور بِچپوری میں اوگھا شاہ بابا کے دوبارہ تعمیر ہو رہے مزار میں تعمیراتی کام کی نگرانی کریگی۔

Committee formed
کمیٹی تشکیل دی گئی
author img

By

Published : Jan 31, 2021, 1:28 AM IST

غور طلب ہے کہ گزشتہ بی ڈی اے نے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کی مہم کے تحت ضلع کے دیہی علاقے میں چندپور بِچپوری گاؤں میں ”اوگھا شاہ بابا“ کے مزار کو بھی مسمار کر دیا تھا۔ اس کے بعد مقامی لوگوں نے بی ڈی اے کی اس کارروائی کے خلاف سڑک پر اُتر کر جمکر ہنگامہ کیا تھا۔ بی ڈی اے کے افسران نے موقع سے فرار ہوکر اپنی جان بچائی تھی۔ اس کے بعد درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ تنظیم ”جماعت رضائے مصطفیٰ“ نے گاؤں میں موقع پر جاکر بی ڈی اے کی اس کارروائی کے خلاف احتجاج کیا تھا اور ضلع انتظامیہ کو اس معاملہ میں مداخلت کرنے کے لیئے ایک ہفتہ کا وقت دیکر آگاہ کیا تھا کہ اس کے بعد بی ڈی اے کے خلاف سڑکوں پر آکر ہنگامہ آرائی کا دور بھی شروع کیا جائےگا اور بےمیادی احتجاجی مظاہرہ کیا جاٰئےگا۔

Committee formed
کمیٹی تشکیل دی گئی

ضلع انتظامیہ کے مداخلت کرنے کے بعد بی ڈی اے نے جماعت رضائے مصطفیٰ کے عہدے داران اور ممبران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اور تقریباً دو گھنٹے کے بحث و مباحثہ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ بی ڈی اے اپنے خرچ سے اوگھا شاہ بابا کا مزار دوبارہ تعمیر کرائےگا۔ اگر مزار کے احاطے میں بی ڈی اے زمین ہے تو مزار کے منتظم اُس زمین کو خالی کریں گے۔ لیکن بے ڈی اے نے ابھی تک وہاں دوبارہ کام کرانے میں تیزی نہیں دکھا رہا ہے۔ لہزا جماعت رضائے مصطفیٰ نے اپنی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جو مزار کے دوبارہ تعمیراتی کام کی نگرانی کریگی اور اس کی رپورٹ بھی جماعت کے دفتر میں پیش کرےگی۔ رپورٹ کی بنیاد پر جماعت اپنی جانب سے مزید کارروائی کرےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.