ETV Bharat / city

جے پی نڈا کا ممتا بنرجی کو کھلا چیلینج

مغربی بنگال کے بردوان ضلع میں روڈ شو کی قیادت کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت پر جم کر تنقید کی۔

West Bengal_bjp national president jp Nadda criticizes mamata banerjee govt

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 10:27 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'ممتا بنرجی کی حکومت میں شامل بیشتر وزراء اور رہنماؤں پر بدعنوانی کے الزامات ہیں لیکن ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے'۔

ویڈیو
ترنمول کانگریس کے چند رہنماؤں پر چاول چوری کا الزام ہے تو کسی پر کچھ اور الزام ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی پر ریاست کے تمام اضلاع سے تولا بازی (رنگداری وصولی) کا الزام ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ممتا بنرجی کی حکومت سے مغربی بنگال کے عوام اس قدر ناراض ہیں کہ ان رہنماؤں کو اپنے گھروں کے دروازے پر چڑھنے نہیں دیتے ہیں۔ بنگال کے عوام نے ممتا بنرجی کی حکومت کو الوداع کہنے اور بی جے پی کی حکومت کا استقبال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ممتا بنرجی کی حکومت جائے گی اور بی جے پی کی حکومت آئے گی۔ یہ سب کچھ پہلے سے طے ہو چکا ہے اور اب صرف وقت کا انتظار ہے۔'

مزید پڑھیں: ایم آئی ایم کے ریاستی کارگزار صدر ترنمول کانگریس میں شامل

نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے جے پی نڈا نے کہا کہ 'ممتا بنرجی کسانوں کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔ دیدی نے سیاسی انتقام کے تحت بنگال کے76 لاکھ کسانوں کو مرکزی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا جن 26 ہزار کسانوں نے کسان نیدھی منصوبے کے تحت رجسٹریشن کروائے تھے انہیں بھی تمام مرکزی منصوبوں کے فائدہ سے محروم رکھا۔ ترنمول کانگریس کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے'۔

West Bengal_bjp national president jp Nadda criticizes mamata banerjee govt
مغربی بنگال کے بردوان ضلع میں جے پی نڈا کا روڈ شو

جے پی نڈا نے کہا ہے کہ 'ممتا بنرجی ملک کی واحد سیاسی رہنما ہیں جو چوروں کو بچانے کے لیے تھانہ اور عدالت تک پہنچ جاتی ہیں۔'

اس سے پہلے آج دن میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کا انڈال ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

جے پی نڈا بردوان ضلع میں واقع تاریخی مندر میں پوجا کرنے کے بعد کسانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ایک مٹھی چاول مہم کا آغاز کیا۔ ایک مٹھی چاول مہم کے تحت چالیس ہزار کسانوں کو بی جے پی سے جوڑنے کی کوشش کی جائے گی۔

ایک مٹھی چاول مہم کا افتتاح کرنے کے بعد عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کسان بل کو کسان دوست قرار دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو ہدف تنقید بنایا۔

جلسے کو خطاب کرنے کے بعد ایک کسان کے گھر پر دوپہر کے کھانے میں مچھلی بھات، دال اور پایز کا لطف اٹھایا۔ دوپہر کے کھانے کے بعد بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے روڈ شو کی قیادت کرتے ہوئے ممتا بنرجی کو حکومت اور ترنمول کانگریس کو خاتمے سے بچانے کا چیلینج دے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.