سیکورٹی فورسز نے سوپور کے آرم پورہ اور جانوارہ دیہات میں رات کو چھاپے ماری کی اور مبینہ سنگ باری میں ملوث کئی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔
نمائندے کے مطابق مقامی لوگوں نے بتا یا کہ منگل کی علی الصبح پولیس اورسیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ان کے گاؤں کو محاصرہ میں لے کر گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران قریب نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
![سوپور میں شبانہ چھاپہ، کئی نوجوان حراست میں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/images/2807456_225_3e62ba0c-1298-425f-8db6-9c02dd9f69e1.png)
واضح رہے کہ گذشتہ روز وار پورہ سوپور میں سیکورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں ہلاک کیاتھا جس کے بعد فورسز اور نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔