جموں و کشمیر کا سیاحتی مقام گلمرگ دنیا بھر میں نہ صرف سیاحت کے لئے بلکہ سرمائی کھیلوں کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ لیکن ان دنوں گلمرگ میں جو چیز سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے وہ ہے برف سے بنا ہوا ریستوراں، جسے اِگلو کیفے نام دیا گیا ہے۔ Snow Restaurant in Gulmarg
صرف برف کا استعمال کرکے تیار کیا گیا یہ خوبصورت اِگلو دنیا کا سب سے بڑا اگلو کیفے ہے، جو مقامی و غیر مقامی سیاحوں کو اپنی جانب راغب کر رہا ہے۔ world's largest Igloo cafe
برف سے مجسمے بنانے کا فن کشمیر کے لیے نیا نہیں ہے لیکن برف سے بنایا گیا ریستوراں آپ نے یا تو کہانیوں میں سنا ہوگا یا کتابوں میں ہی پڑھا ہوگا لیکن برف سے لِپٹے گلمرگ کا میں برف سے بنایا گیا کیفے کہانی نہیں بلکہ حقیقت ہے، جہاں سیاحوں کی خاصی تعداد اس کیفے کو دیکھنے، یہاں کچھ پل گزارنے اور قہوا پینے کے لیے آرہی ہے۔
ریستوراں کے مالک وسیم شاہ Igloo Cafe Creator Wasim Shah نے بتایا کہ 'میں نے سویٹزرلینڈ میں برف کا گھر دیکھا تھا اور اس کے بعد کشمیر کا پہلا اِگلو کیفے 2021 میں بنایا تھا جو ایشیا کا پہلا برف گھر کے نام سے مشہور بھی ہوا تھا۔'
انہوں نے بتایا کہ 'گلمرگ، کشمیر کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ گلمرگ کے اِگلو کیفے کے افتتاح کے بعد سے ہی اس کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی جس کے بعد لوگوں میں اسے دیکھنے کا تجسس پیدا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: Tourism in Pahalgam: پہلگام کی برفیلی وادیاں سیاحوں کو اپنی جانب سے راغب کانے میں کامیاب
اس دو منزلہ اِگلو کیفے میں بیک وقت چالیس لوگ کھانا کھا سکتے ہیں۔ یہ اِگلو کیفے 37.5 فٹ لمبا اور 44.5 فٹ چوڑا ہے۔ اسے بنانے میں 25 لوگوں نے 2 مہینے تک کام کیا ہے۔ Height of Gulmarg Igloo Cafe
اگلو کیفے کے دو سیکشن ہیں، ایک بیٹھنے کے لیے اور ایک آرٹ کے لیے۔ آرٹ سیکشن میں دیواروں پر نقاشی کی گئی ہے۔ اس کیفے میں بنائی گئی برف کی سیٹ کو بھیڑ کی کھال سے ڈھکا گیا ہے۔ یہاں آنے والے لوگوں کو روایتی کشمیری پکوان پیش کیے جاتے ہیں۔ Two sections of Gulmarg Igloo Cafe