ETV Bharat / city

بارہمولہ: قتل کیس میں تفتیش کا ویڈیو وائرل، دو پولیس اہلکار معطل - ایس ایچ او کے خلاف بھی انکوائری شروع

ضلع بارہمولا میں تفتیش کے دوران پولیس کی جانب سے بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

ویڈیو وائرل
ویڈیو وائرل
author img

By

Published : May 22, 2021, 12:49 PM IST

Updated : May 22, 2021, 2:23 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولا کے پٹن علاقے میں پولیس کی جانب سے کی جارہی تفتیش کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں پولیس کے کچھ عہدیداران ملزمان سے ایک قتل کے معاملے میں پوچھ گچھ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوراً دو پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے اور متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے رواں سال کے مارچ میں پٹن علاقے میں ہوئے ایک قتل کے معاملے میں مقتول کی بیوی اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کیا تھا۔ ان ہی دونوں ملزمین سے پوچھ گچھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہو رہی ہے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ویڈیو پولیس تھانہ پٹن میں ایک قتل کیس سے متعلق تفتیش کے دوران کی ہے جو کیس گذشتہ ماہ حل ہوا تھا۔ ویڈیو میں دکھائے جانے والے دونوں ملزمین کو قتل کیس میں مبینہ طور پر ملوث پایا گیا تھا اور ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ویڈیو وائرل

پولیس نے مزید بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے میں دو پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے اور متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے جس کے متعلق انکوائری شروع کی گئی ہے۔

Last Updated : May 22, 2021, 2:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.