شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اُڑی علاقے میں سڑک سے گاڑی پھسلنے کے سبب ایک شخص شدید طورپر زخمی ہوگیا۔ جبکہ اس حادثہ میں ان کی اہلیہ محفوظ رہیں۔
بتایا جارہا ہے کہکہ ایک بلینو گاڑی (JK05J-3523) گاڑی سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں توصیف احمد قریشی ولد محمد سلیم قریشی ساکن کلگی اوڑی نامی شخص زخمی ہو گئے۔جبکہ ان کی اہلیہ اس حادثہ میں محفوظ رہیں۔
پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ایس ڈی ایچ اوڑی لے گئی
مزید پڑھیں:
وڑی: تحصیل دار نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان
بعد ازاں زخمی کو جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا۔ مگر بہتر علاج کے لئے انہیں صورہ سری نگر منتقل کیا گیا۔