بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور زنگیر کے بالائی علاقے رام پورہ راج پورہ کی خوبصورت وادیوں میں آج پہلی بار کم سے کم پندرہ لڑکیوں نے ٹریکنگ اور ہائکنگ کی۔ Girls trekked in beautiful forests of Sopore
اس ٹریکنگ اور ہائکنگ پروگرام کو سوپور کے ایک نوجوان نے محکمہ جنگلات کے اشتراک سے کیا۔ اس پروگرام میں سوپور سے تعلق رکھنے والی پندرہ خواتین نے شمولیت کی اور اس دوران انہوں نے 14 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔
اس پروگرام کے آرگنائزر مدثر احمد جو خود ایک ٹریکر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 'اس پروگرام کا مقصد خواتین کو ٹریکنگ اور ہائکنگ کی طرف متوجہ کرنا تھا تاکہ وہ بھی زیادہ سے زیادہ اس کھیل میں حصہ لیں۔' Mudassir Ahmed on Trekking and Hiking Program
انہوں نے بتایا کہ 'خواتین کو بھی اپنی زندگی جینے کا پورہ حق ہے اور وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔ اسی سلسلے میں ہم نے اس پروگرام کو منعقد کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: کووڈ کے دوران ٹریکنگ نوجوانوں میں مقبول
اس دوران خواتین ٹریکرس نے مدثر احمد اور محکمہ جنگلات کا شکریہ ادا کیا اور اور کہا کہ آنے والے وقت میں وہ کشمیر کے مختلف مقامات پر جا کر اور ایسے ٹریکنگ پروگرام میں شرکت کریں گی۔'