سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے ڈاک بنگلہ میں نہرو کیندر بالیکا کی جانب سے نوجوانوں کے لئے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سوپور اور علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد تھا کہ جو بے روزگار نوجوان گھروں میں بیٹھے ہیں ان کو سرکاری اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی جائے تاکہ وہ خود اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکیں۔ Nehru Yuva Kendra Baramulla۔ پروگرام کے منتظم سید اقبال نے بتایا کہ پروگرام میں کم سے کم 400 بچوں نے اس میں شرکت کی اور اس سلسلے میں ہم نے ان کو سرکار کی کافی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی اور ہماری کوشش ہے کہ یہ لوگ ان اسکیموں کا فائدہ اٹھا سکیں۔
مزید پڑھیں: