شمالی کشمیر، ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں تجر شریف درگاہ میں حضرت سلطان العارفین محبوب العالم مخدوم شیخ حمزہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ کی جائے پیدائش پر مخدوم ٹرسٹ کی جانب سے درگاہ کی تزئین نو کے لیے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی منتظم نے کہا کہ اس کی زیارت کے لیے پورے سنٹرل اشیاء خصوصا ہندوستان، پاکستان اور دوسرے بیرونی ممالک سے عقیدت مند لوگ آتے ہیں کیونکہ سلطان العارفین روحانی اور باطنی بادشاہ تھے۔
واضح رہے کہ اس موقع پر سرپرست اعلی امام الخطیب حضرت مولانا علی محمد مخدومی صاحب بھی موجود تھے۔