حکومت کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا کہ کل یعنی2 مئی سے کشمیر شاہراہ کے سرینگر۔بارہمولہ حصے پر سیولین ٹریفک کی نقل و حمل پر کسی بھی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی۔
تاہم سرکاری بیان میں وضاحت کی گئی کہ سرینگر سے اُدھم پور تک مذکورہ شاہراہ پر عائد پابندیاں بدستور جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ کشمیر شاہراہ پر ہفتے میں دو دن تک شہری ٹریفک کی نقل و حمل پر پابندیوں کا سلسلہ سیکورٹی اور لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر عائد کی گئی تھی۔