ETV Bharat / city

سوپور:بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیاگیا - سوپور ای ٹی وی بھارت خبر

گاندھی جینتی کے موقع پر ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر کی اربن لوکل باڈیز کی ڈائریکٹر متھورا معصوم نے دورہ کیا۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مہاتما گاندھی
مہاتما گاندھی
author img

By

Published : Oct 3, 2021, 8:36 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور کے ڈاک بنگلہ میں آج اربن لوکل باڈیز کی ڈائریکٹر متھورہ معصوم نے سوپور قصبہ کا از خود دورہ کرکے میونسپل کونسل کے چیئرپرسن مسرت کار اور میونسپل کونسل کے اعلی عہدیدارو کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔اس دوران انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

مہاتما گاندھی

بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’گاندھی جینتی کے دن باپو کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے کیونکہ یہ دن باپو کی قربانیوں اور ملک کی آزادی کے لئے ان کے جدو جہد کو یاد کرنے کا دن ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر ہم سب کو گاندھی جی کے تعلیمات، نظریات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے او ر ان کے خوابوں کا ہندوستان بنانے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی ملازمین کے درمیان اسناد پیش کرتے ہوئے ا ن کی حوصلہ افزائی کی

انہوں نے لوگوں سے صفائی و ستھرائی پر توجہ دینے کی اپیل کی ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مونسپل کمیٹی چیئرپرسن مسرت کار کے علاوہ کونسلرس ودیگر افسران موجود تھے۔

اس دوران ایک کونسلر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قصبہ سوپور کو پچھلے کئی دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا ہے اور سوپور کے اندر صرف میٹنگز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں پہنچتا ہے ۔

مزید پڑھیں:سوپور حملے میں زخمی کاؤنسلر کا بھی انتقال

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے جن اسکیمز کو عوام کے فلاح بہبو کے لئے متعارف کرایا ہے ان اسکیموں سے سوپور کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس کے ساتھ سوپور کی ترقیاتی کاموں پر بھی توجہ دی جائیگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.