جامعہ اسلامیہ معارف القرآن کی جانب سے آج سوپار کے ڈانگر پورہ گاؤں میں ایک سیرت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سیرت کانفرنس میں دارالعلوم کی بچیوں کے ساتھ ساتھ علاقے کی خواتین نے حصہ لیا۔
سیرت کانفرنس کے دوران دارالعلوم کے منتظم مفتی مظفر نے نماز، حدیث، ماں باپ کے حقوق پر روشنی ڈالی۔
مفتی مظفر احمد نے خواتین کو سیّدنا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے کی تاکید کی۔
مزید پڑھیں:بارہمولہ: انتظامیہ سے قدیم ترین پاور ہاؤس کو دوبارہ شروع کرنے کی اپیل
اس موقع پر دارالعلوم کی بچیوں نے نعت خوانی کے ساتھ ساتھ درود و اذکار کی محفل سجائی۔