شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقہ رفیع آباد میں پیپلز کانفرنس کے سینیئر رہنما عبدالغنی وکیل نے دورہ کیا اور پارٹی سے وابستہ تمام چھوٹے بڑے کارکنان سے ملاقات کی۔
انہوں نے بتایا کہ رفیع آباد کے اپر بیلٹ (upper belt) کے لوگوں کو آج تک نظرانداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کا کافی فقدان ہے اور موجودہ سرکار نے بھی ان کو پوری طرح سے نظرانداز کیا ہے۔
عبدالغنی وکیل نے مزید بتایا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مرکزی سرکار کو یہاں کے نوجوانوں کو خصوصی پولیس بھرتی کرنے کی ضرورت ہے۔