قومی تحقیقاتی ایجنسی نے آج شمالی کشمیر کے بارہمولہ،سوپور کے علاوہ ضلع سرینگر میں چھاپہ مار کاروائی NIA Raids In Kashmir انجام دی ہیں۔
اس حوالے سے این آئی اے نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوے کہا ہے کہ 'ہم نے آج سوپور ،سرینگر اور بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں چھاپہ ڈالا ہے اور کچھ مشتبہ ٹھکانوں سے ہم نے کہی عسکریت پسندوں سے وابستہ لوگوں سے کچھ اہم کاغذات بھی برآمد کئے ہیں۔'
مزید پڑھیں:این آئی اے کا شوپیان کے مختلف مقامات پر چھاپہ :NIA Raids in Shopian
پرس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ جیش محمد،لشکر طیبہ و دیگر تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ایک کارکن کو گرفتار بھی کیا ہے۔
گرفتار شدہ شخص کی پہچان عرفان احمد اینتو ساکن کرالٹینگ کے طور ہوئی ہیں۔ اور وہ سوپور سے تعلق رکھتا ہیں۔
گرفتار شدہ شخص کے قبضے سے بھی کچھ اہم کاغذات برآمد کئے گئے ہیں
اس سلسلے میں این آئی اے نے ایک کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ہیں۔