شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے چندوسہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔
بارہمولہ کے ایس ایس پی عبدالقیوم نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے چندوسہ میں تلاشی کاروائی کے دوران شدت پسند تنظیم جیش محمد کے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ عسکریت پسند کی شناخت بشیر احمد بیگ ولد غلام محی الدین بیگ ساکنہ شرپورہ بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ گرفتار شدہ عسکریت پسند کے قبضے سے ایک اے کے 47، چار میگزین ، کئی گولیوں کے گراونڈ برآمد کیے گیے ہیں۔
اس ضمن میں پولیس نے چندوسہ تھانے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔