اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ جموں کشمیر ٹیچرس فورم جاوید احمد بٹ نے بتایا کہ، 'ہم نے آج ٹیچرس فورم ضلع بارہمولہ کی میٹنگ کی، جس میں ہم نے تنظیمی امورات کے علاوہ جو کووڈ کے چلتے جو اساتذہ کے مسائل ان پر ہم نے غور کیا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ، 'کورونا وائرس کی وجہ سے بچوں کے تعلیمی نظام میں جو پریشانی ہوئی، اس سلسلے میں اساتذہ نے ورچوئل کلاسزکے ذریعہ کافی محنت کی، وہ آگے بھی اور زیادہ محنت کرتے رہیں گے۔'مزید پڑھیں:
کیا 21 ستمبر سے اسکولز کھل جائیں گے؟
ساتھ ہی جاوید احمد نے کہا کہ، 'ہم ایک فیملی کی طرح محکمہ تعلیم میں بچوں کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔'