شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے غیر قانونی طور شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کی تحویل سے بھاری مقدار میں شراب ضبط کر لی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے کرہال علاقے میں قائم ناکہ پر چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کی گئی۔ شراب اور گاڑی کو ضبط کر کے پولیس نے غیر قانونی طور شراب لے جا رہے شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔
گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت گنگل، اوڑی کے رہائشی سید حسین ولد محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں بارہمولہ پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ادھر عوامی حلقوں میں پولیس کارروائی کی سراہنا کی جا رہی ہے۔