ETV Bharat / city

Free Medical Camp in Sopore Village: مفت طبی کیمپ کا انعقاد - بارہمولہ کی تازہ خبر

سوپور سیلو میں محکمۂ آیوش کی جانب سے بچوں اور بزرگوں کے لئے ایک مفت طبی کیمپ کا Free Medical Camp انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں میں دوائیاں مفت تقسیم کی گئیں۔ Free Medical Camp in Sopore Village

Free Medical Camp:
مفت طبی کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Mar 30, 2022, 7:23 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور سیلو میں محکمۂ آیوش کی جانب سے بچوں اور بزرگوں کے لئے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں زنگیر سیلو اور اس کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں میں مفت دوائی تقسیم کی گئی، اس پروگرام کے مہمان خصوصی بی ڈی سی چیئر پرسن سوپور ڈاکٹر فریدا خان کے علاوہ سب ضلع ہسپتال کے مشہور و معروف ڈاکٹر جاوید اور ڈاکٹر غوثیہ نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ Free Medical Camp in Sopore Village۔ طلبا کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس مفت طبی کیمپ کا فائدہ حاصل کرکے مفت ادویات حاصل بھی کیے۔ اس دوران مقامی لوگوں نے آیوش اسکیم اور ڈاکٹروں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپوں کا اہتمام ہر گاؤں میں کیا جائے تاکہ لوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔

Free Medical Camp

بی ڈی سی چیئر پرسن سوپور ڈاکٹر فریدا خان Dr. Farida khan BDC chairperson Sopore نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میڈیکل کیمپ کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں میں زیادہ سے زیادہ صحت سے متعلق آگاہی ہو اور اس کا فائدہ یہاں سبھی سیلو کے لوگوں کو ملا ہے۔ یہاں کی عوام کافی خوش ہے، لوگوں کی ایمیونٹی بڑھانے کے لیے ان کو مفت میں دوائی دی گئی اس میں ہم ڈیپارٹمنٹ کے شکر گزار ہیں۔ ہم سب نے مل کر اس میڈیکل کیمپ کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں اور اس میں ہم کامیاب ہوئے۔

لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ پچھلے کئی دہائیوں سے گاؤں میں زندگی بسر کرنے والے لوگوں کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے لیکن ہم ڈاکٹر فریدہ خان کا تہہ دل شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ اس طرح کے پروگرام وقت اور عوام کی ضرورت ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.