ETV Bharat / city

بارہمولہ: عسکریت پسندوں کے چار معاونین گرفتار - لشکر طیبہ

بارہمولہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے چار عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کیا ہے جن پر سرپنچ کے مکان پر ہینڈ گرینیڈ پھینکنے کا الزام ہے۔

militant aides arrested
militant aides arrested
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 7:07 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے چار عسکریت پسندوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے جن کا تعلق لشکر طیبہ سے بتایا جارہا ہے۔

بارہمولہ پولیس

اس حوالے سے پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار شدہ چار نوجوان عسکریت پسندوں کے معاون تھے اور انہوں نے چند روز قبل شراکوارہ بارہمولہ میں ایک سرپنچ کے مکان پر گرینیڈ پھینکا تھا جس کے نتیجے میں ایک نجی گاڑی کو نقصان پہنچا تھا۔

اس سلسلے میں بارہمولہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ کارروائی میں چار عسکریت پسندوں کے معاونین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.