اس طرح ایک مثال سوپور کے الصفا کالونی جو کہ قصبہ سوپور سے محص تین کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
یہاں نہ کوئی ڈرینیج سسٹم ہے نہ ہی پانی کا کوئی نکاس ہے اور اس کی وجہ سے ہر گلی کوچے میں پانی جمع ہے۰
حالاں کہ مقامی لوگوں کے مطابق اس کالونی کا قیام تیس برس پہلے عمل میں آیا تھا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پانی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۰ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ آر اینڈ بی اور محکمہ میونسپل کارپوریشن سوپور نے اس کالونی کو نظر انداز کر دیا ہے۰
اس ضمن میں جب ای ڈی وی بھارت کے نمائندے نے ایکز یکیٹیو افسر میونسپل کونسل سوپور غلام رسول شاہ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کرتے ہیں کی ہم سوپور کے ساتھ دوسرے علاقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیوارٹرنگ کا کام کرتے ہیں ۰
انہوں نے کہا کہ وہ اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ ہر جگہ سے پانی نکال کر لوگوں کو راحت دے دیں ۰