ETV Bharat / city

وادی کشمیر میں 370 کی منسوخی کے بعد پہلا انکاؤنٹر - جموں وکشمیر

جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند اور ایک ایس پی او ہلاک اور ایک دیگر پولس اہلکار کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

وادی کشمیر میں 370 کی منسوخی کے بعد پہلا انکاؤنٹر
author img

By

Published : Aug 21, 2019, 9:09 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 6:00 PM IST

جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے منسوخی کے بعد یہ پہلا تصادم ہے۔

سکیورٹی فورسز کو شبہ تھا کہ ایک یا دو عسکریت پسند تصادم میں شامل ہیں۔

پولس نے بتایا کہ ہلاک شدہ پولس اہلکار کا نام بلال تھا، عسکریت پسند کی شناخت کی جارہی ہے۔ پولس کے مطابق زخمی سب انسپکٹر امردیپ پریہار کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان منگل کی شام شروع ہوا تصادم درمیانی شب تک جاری تھا۔ بدھ کی علی الصبح 5.30 بجے جموں و کشمیر پولس نے ٹوئٹ کر تصادم ختم ہونے کی جانکاری دی۔

وادی کشمیر میں 370 کی منسوخی کے بعد پہلا انکاؤنٹر
وادی کشمیر میں 370 کی منسوخی کے بعد پہلا انکاؤنٹر

تصادم میں سیکورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں کے درمیان زبردست گولہ باری ہوئی۔ گولہ باری بارہمولہ میں منگل کی شام تقریباً 5 بجے شروع ہوئی اور عوام کے لیے علاقے کی گھیرابندی کر دی گئی۔

دفعہ 370 منسوخی سے پہلے وادی میں کئی تصادم ہوتے رہے ہیں۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود بھی ضلع بارہمولہ میں گذشتہ شب شروع ہوا تصادم آج صبح ختم ہوا جس میں ایک عسکریت پسند اور ایک ایس پی او ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ، براڈ بینڈ، کیبل ٹیلی ویژن اور تمام مواصلاتی رابطے کو بند کر دیا گیا تھا۔

وادی کشمیر میں گذشتہ دو ہفتوں سےعام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.