جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے بلاک میڈیکل بونيار کی جانب سے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول بونيار Government Higher Secondary School Bunyar میں آج کورونا کی 15 تا 18 سال کے بچوں کو ویکسین لگائی گئی۔ عالمی وبا کورونا وائرس Global Pandemic Coronavirus کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی بدستور جاری ہے، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس وبا سے نجات کے لیے اب 15 سے 18 سال تک کے بچوں کی ٹیکہ مہم شروع ہوگئی ہے۔
ہائر سکینڈری اسکول بونيار Higher Secondary School Bunyar کے بچوں کو ویکسین لگائی گئی، جس میں تین سو بچوں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر بلاک میڈیکل افسر بونيار ڈاکٹر پرویز مسعودی، پرنسپل ہائیر سکینڈری اسکول بونيار، دیگر میڈیکل اسٹاف اور اسکول کے اساتذہ بھی موجود تھے۔ بلاک میڈیکل افسر بونيار نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ گورنمنٹ آف انڈیا کی ڈائریکشن پر عمل کرتے ہوئے ہم نے 15 تا 18 سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمارے ساتھ اسکول کے پرنسپل بھی تھے اور ہماری بلاک بونيار کی پوری ٹیم بھی موجود تھی۔
- مزید پڑھیں: Vaccination of Children Campaign in India: پندرہ سے اٹھارہ برس کے بچوں کے لیے ویکسی نیشن کی شروعات
پرنسپل گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول بونيار بشیر احمد نے کہا ڈائریکٹر ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنر بارہمولہ اور بی ایم بونیار کی وساطت سے آج ہمارے اسکول میں کو ویکسین لگائی گئی، جس میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔