شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور سیر علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے سیر گاؤں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کر دی گی ہے۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں اور راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے
علاقے میں گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
وہیں علاقے میں کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
خبر لکھنے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔