ETV Bharat / city

کشمیری نوجوان کے گانے کی دھوم

author img

By

Published : Oct 30, 2021, 8:18 PM IST

Updated : Oct 30, 2021, 8:38 PM IST

بارہمولہ کے سوپور سے تعلق رکھنے والے رئیس نے حال ہی میں اپنے دوست ہرکشن سنگھ کے ساتھ مل کر ایک گانا (جگری دوست) بھی گایا ہے جس کی سوشیل میڈیا پر دھوم ہے۔

کشمیری نوجوان میوزک انڈسٹری میں اپنا نام روشن کرنے کا خواہاں

جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ یہاں کے نوجوان ملک کی دیگر ریاستوں میں مختلف شعبوں سے وابستہ ہیں اور اپنی قابلیت کا لوہا منوارہے ہیں۔ تاہم وسائل کی کمی کی وجہ سے بعض نوجوانوں کو مشکلات بھی پیش آرہی ہیں۔

ایسی ہی ایک مثال شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان رئیس رسول عرف وٹالی کی دی جاسکتی ہے جو گذشتہ 9 برس سے میوزک سے جڑے ہوئے ہیں اور موسیقی میں ہی اپنا مستقبل بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

رئیس نے موسیقی میں بیچلرز اور ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور حال ہی میں اپنے دوست ہرکشن سنگھ کے ساتھ مل کر ایک گانا (جگری دوست) بھی گایا ہے جس کی سوشیل میڈیا پر دھوم ہے۔ کشمیر میں بہتر پلیٹ فارم نہ ہونے کی وجہ سے ریس ممبئی جانا چاہتے ہیں اور وہاں وہ میوزک انڈسٹری سے جڑنے کے خواہاں ہیں۔

کشمیری نوجوان نے بتایا کہ انہیں ہر وقت اپنے والدین کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے اور وہ کافی خوش ہیں۔ ریس ممبئی جاکر موسیقی کی دنیا میں ریاست اور ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔ ریس نے بتایا کی کشمیری نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی بھی کمی نہیں ہے لیکن مناسب وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وادی کے نوجوانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ میں صوفی کلچرل پروگرام ’جشن اوڑی‘ کا انعقاد

انہوں نے حکومت سے کشمیری نوجوانوں کو بھی مناسب وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور کشمیر میں بھی میوزک انڈسٹری قائم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے نوجوانوں سے سخت محنت کرنے کی بھی گذارش کی۔

Last Updated : Oct 30, 2021, 8:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.