ETV Bharat / city

ہندواڑہ: کھیت سے نوجوان کی لاش برآمد - لاش کو اپنے قبضہ میں لے لیا

جموں و کشمیر کے شمالی قصبہ ہندواڑہ میں اتوار کی سہ پہر کو گورنمنٹ ڈگری کالج ہندواڑہ کے قریب ایک کھیت سے 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

نوجوان کی لاش برآمد
نوجوان کی لاش برآمد
author img

By

Published : Jun 21, 2021, 7:18 AM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق لاش گورنمنٹ ڈگری کالج ہندواڑہ کے احاطے کے نزدیک پڑی تھی، کچھ راہگیروں نے جب لاش دیکھی تو انہوں نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا، جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔

مقامی لوگوں اور متوفی کے رشتہ داروں نے بتایا کہ متوفی نوجوان ذہنی طور پر معذور تھا اور گھر سے چند روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا، گرچہ گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کی لیکن اس کا پتہ نہیں چل سکا۔

چار روز لاپتہ ہونے کے بعد آج اس کی لاش ڈگری کالج ہندواڑہ کے نزدیک ایک کھیت میں ملی جس کے بعد پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے متوفی کی شناخت کی، جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 25 سالہ محمد اقبال بٹ ولد محمد سلطان بٹ ساکن برری پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ لاش کی طبی کارروائی مکمل کرنے کے بعد آخری رسومات کے لئے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.