اطلاعات کے مطابق شبیر احمد ڈار ولد علی محمد ڈار ساکن سنگرام پورہ کو 6 ستمبر میں آوارہ کتوں نے سوپور کے مرکزی چوک میں حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔
مزید پڑھیں:بارہمولہ: صاف پانی جیسے بنیادی سہولیات سے محرومی کے لیے ذمہ دار کون؟
زخمی شخص کو فوراً نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے سرینگر ہسپتال ریفر کیا گیا اور وہاں مناسب علاج کرانے کے بعد وہ گھر واپس آگیا۔ تاہم آج ہفتہ کی شام زخمی شخص نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ ان کی ہلاکت پر علاقہ میں غم کا ماحول پھیل گیا ہے۔